☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: رکوع اور سجدے کا تذکرہ، ان میں کیا جائز ہے؟
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: رکوع اور سجدے کا تذکرہ، ان میں کیا جائز ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 1286 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبُو شَيْبَةَ ، أَبُو غَسَّانَ ، جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، حَارِثَةَ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو غَسَّانَ ، ثنا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَارِثَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ اسْتَقْبَلَ بِأَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدے میں جاتے، تو آپ کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1302]
حدیث نمبر: 1287 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَصْبَغَ بْنِ الْفَرَجِ ، أبِي ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَصْبَغَ بْنِ الْفَرَجِ ، ثنا أبِي ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَجَدَ يَضَعُ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدے میں جاتے تھے، تو دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1303]
حدیث نمبر: 1288 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رِجْلَيْهِ وَلا يَبْرُكْ بُرُوكَ الْبَعِيرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص سجدے میں جائے، تو اپنے دونوں ہاتھ ٹانگوں سے پہلے رکھے اور وہ اونٹ کی طرح نہ بیٹھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1304]
حدیث نمبر: 1289 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو ثَابِتٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا أَبُو ثَابِتٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بِإِسْنَادِهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ، وَلا يَبْرُكْ بُرُوكَ الْجَمَلِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص سجدے میں جائے، تو اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں سے پہلے رکھے اور اونٹ کی طرح نہ بیٹھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1305]
حدیث نمبر: 1290 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدٌ:" إِذَا قَالَ الإِمَامُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، قَالَ مَنْ خَلْفَهُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے: جب امام ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہے، تو پیچھے والا شخص یہ پڑھے: ”سمع اللہ لمن حمدہ اللھم ربنا لك الحمد۔“ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی حمد کو سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی، ”اے اللہ! اے ہمارے پروردگار! ہر طرح کی حمد تیرے لیے مخصوص ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1306]
حدیث نمبر: 1291 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا يَسْجُدُ تَقَعُ رُكْبَتَاهُ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ" . وَقَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ:" وَوَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ". تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ، عَنْ شَرِيكٍ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، غَيْرُ شَرِيكٍ، وَشَرِيكٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، فِيمَا يَتَفَرَّدُ بِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدے میں جاتے، تو اپنے دونوں گھٹنے اپنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے اور جب اٹھتے تھے، تو دونوں ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے تھے۔ ایک اور راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ اپنے دونوں گھٹنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں راوی یزید منفرد ہیں، انہوں نے شریک سے روایت کیا ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1307]
حدیث نمبر: 1292 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْعَلاءُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَطَّارُ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ حَتَّى حَاذَى بِإِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ رَكَعَ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ مَفْصِلٍ مِنْهُ فِي مَوْضِعِهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ مَفْصِلٍ مِنْهُ فِي مَوْضِعِهِ، ثُمَّ انْحَطَّ بِالتَّكْبِيرِ فَسَبَقَتْ رُكْبَتَاهُ يَدَيْهِ" . تَفَرَّدَ بِهِ الْعَلاءُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَفْصٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی، یہاں تک کہ آپ نے اپنے دونوں انگوٹھے کانوں تک اٹھا لیے، پھر آپ رکوع میں گئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جسم کا ہر جوڑ اپنی جگہ پر ٹھہرا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا، یہاں تک کہ آپ کا ہر جوڑ اپنی جگہ پر آ گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تکبیر کہتے ہوئے جھکے، تو آپ نے اپنے دونوں گھٹنے دونوں ہاتھوں سے پہلے زمین پر رکھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں بھی العلاء بن اسماعیل منفرد ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1308]