☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے"۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے"۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 1248 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مُعَاوِيَةُ ، أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بِهَذَا، وَقَالَ: فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ " يَا كَثِيرُ مَا أَرَى الإِمَامَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابودرداء نے ارشاد فرمایا: ”اے کثیر! میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام کا قراءت کر لینا ان سب کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1263]
حدیث نمبر: 1249 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، ثنا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ضَعِيفَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا امام ہو تو امام کا قراءت کرنا اس کا قراءت کرنا شمار ہو گا۔“ ابویحییٰ تیمی اور محمد بن عبادیہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1264]
حدیث نمبر: 1250 سنن دارقطنی
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً فَلَمَّا قَضَاهَا، قَالَ:" هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعِيَ بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ؟"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ فِي الْقُرْآنِ إِذَا أَسْرَرْتُ بِقِرَاءَتِي فَاقْرَءُوا مَعِيَ، وَإِذَا جَهَرْتُ بِقِرَاءَتِي فَلا يَقْرَأَنَّ مَعِيَ أَحَدٌ" . تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا الْوَقَّارُ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی جب آپ نے اسے مکمل کر لیا تو دریافت کیا: ”کیا تم میں سے کسی شخص نے میرے ساتھ قرآن کی قراءت کی ہے؟“ حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”میں نے یا رسول اللہ!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ قراءت میں کون میرا مقابلہ کر رہا ہے جب میں پست آواز میں قراءت کر رہا ہوں تو تم بھی میرے ساتھ قراءت کر لیا کرو اور جب میں بلند آواز میں قراءت کروں تو کوئی شخص میرے ساتھ قراءت نہ کرے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں زکریا نامی راوی منفرد ہے اور یہ شخص منکر الحدیث ہے اور متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1265]
حدیث نمبر: 1251 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ الْوَزَّانُ ، إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي سُهَيْلٍ ، عَوْنٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ الْوَزَّانُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ قَرَأَ" . قَالَ أَبُو مُوسَى: قُلْتُ: لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ هَذَا فِي الْقِرَاءَةِ؟ فَقَالَ: هَكَذَا مُنْكَرٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارے لیے امام کا قراءت کر لینا کافی ہے خواہ وہ پست آواز میں قراءت کرے یا بلند آواز میں کرے۔“ ابوموسیٰ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام احمد بن حنبل سے سیدنا عبداللہ بن عباس سے منقول قراءت کے بارے میں اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ روایت منکر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1266]