☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [1243سے1266]
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← احادیث: [1243سے1266]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 24
Page 1 of 2
Hadith No.: 1228 Sunan Daraqutni
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا" . تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الأَشْهَلِيُّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1243]
Hadith No.: 1229 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الأَشْهَلِيُّ الأَنْصَارِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الأَشْهَلِيُّ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا" . قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: كَانَ الْمُخَرِّمِيُّ يَقُولُ: هُوَ ثِقَةٌ، يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔“ امام ابوعبدالرحمن نے یہ بات بیان کی ہے۔ مخرمی کہتے ہیں، یہ شخص ثقہ ہے یعنی محمد بن سعد نامی راوی (ثقہ) ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1244]
Hadith No.: 1230 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْغَنَوِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَمُصْعَبِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْغَنَوِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَمُصْعَبِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا، وَإِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَقُولُوا: آمِينَ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ" . إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ اس کی پیروی کی جائے۔ تم اس سے اختلاف نہ کرو۔ جب وہ تکبیر کہے، تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے، تو تم خاموش رہو۔ جب ’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘ کہے، تو تم آمین کہو۔ جب وہ رکوع میں جائے، تو تم بھی رکوع میں جاؤ۔ جب وہ ’سمع اللہ لمن حمدہ‘ کہے، تو تم ’ربنا لك الحمد‘ کہو۔ جب وہ سجدہ میں جائے، تو تم سجدے میں جاؤ۔ جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے، تو تم سب لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔“ اس روایت کا راوی اسماعیل بن ابان رحمہ اللہ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1245]
Hadith No.: 1231 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ ، ابْنُ عَجْلانَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، ثنا أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ ، ثنا ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا. أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ اس روایت کا راوی ابوسعد الصاغانی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1246]
Hadith No.: 1232 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قِرَاءَةَ خَلْفَ الإِمَامِ" . هَذَا مُرْسَلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
امام شعبی روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”امام کی اقتداء میں قراءت نہیں کی جائے گی۔“ یہ روایت مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1247]
Hadith No.: 1233 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ التَّغْلِبِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، غَسَّانُ ، أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ التَّغْلِبِيُّ ، غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ، مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، الشَّعْبِيِّ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ التَّغْلِبِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: ثنا غَسَّانُ . ح وَقُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ التَّغْلِبِيُّ ، قَالا: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ أَوْ أُنْصِتُ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْصِتْ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ" . تَفَرَّدَ بِهِ غَسَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَيْسٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ ضَعِيفَانِ، وَالْمُرْسَلُ الَّذِي قَبْلَهُ أَصَحُّ مِنْهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: ”کیا میں امام کی اقتداء میں قراءت کر لیا کروں یا میں خاموش رہوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم خاموش رہا کرو یہ تمہارے لیے کافی ہو گا۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں غسان نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں جبکہ اس روایت کے دوسرے دو راوی قیس اور محمد بن سالم ضعیف ہیں۔ اس سے پہلے نقل کی جانے والی ’مرسل‘ روایت اس سے زیادہ مستند ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1248]
Hadith No.: 1234 Sunan Daraqutni
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، ثنا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا أَبُو مُوسَى، فَقَالَ أَبُو مُوسَى : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُنَا إِذَا صَلَّى بِنَا قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا" . هَكَذَا أَمْلاهُ عَلَيْنَا أَبُو حَامِدٍ مُخْتَصَرًا، سَالِمُ بْنُ نُوحٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ سیدنا ابوموسیٰ نے ہمیں بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں تعلیم دیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ قراءت کرے تو تم لوگ خاموش رہو۔“ شیخ ابوحامد نے اس روایت کو اسی طرح مختصر طور پر ہمیں املاء کروایا ہے۔ اس روایت کا راوی سالم بن نوح مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1249]
Hadith No.: 1235 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، أبِي ، قَتَادَةَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، قَتَادَةَ ، أَبِي غَلابٍ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أبِي ، عَنْ قَتَادَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي غَلابٍ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ صَلاةَ الْعَتَمَةِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَقَالَ فِيهِ: فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَكَانَ يُعَلِّمُنَا صَلاتَنَا وَيُبَيِّنُ لَنَا سُنَّتَنَا، قَالَ:" أَقِيمُوا الصُّفُوفَ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ، فَإِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ. وَرَوَاهُ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، وَسَعِيدٌ، وَشُعْبَةُ، وَهَمَّامٌ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَأَبَانُ، عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ، كُلُّهُمْ عَنْ قَتَادَةَ، فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِنْهُمْ" وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا"، وَهُمْ أَصْحَابُ قَتَادَةَ الْحُفَّاظُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ہم نے عشاء کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز کا طریقہ سکھایا اور ہمارے سامنے اپنی سنت کو بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’تم لوگ صفوں کو قائم رکھو (یعنی سیدھا رکھو) پھر تم میں سے کوئی ایک شخص تمہاری امامت کرے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ قراءت کرے تو تم لوگ خاموش ہو جاؤ۔‘“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے منقول ہے تاہم بعض راویوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اور جب وہ قراءت کرے تو تم لوگ خاموش رہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1250]
Hadith No.: 1236 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، مُعْتَمِرٌ ، أَبِي ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، نا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يُحَدِّثُ عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَالَ الإِمَامُ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَأَنْصِتُوا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام ’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘ پڑھے، تو تم خاموش رہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1251]
Hadith No.: 1237 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ زَكَرِيَّا التَّمَّارُ ، أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي سُهَيْلٍ ، عَوْنٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ زَكَرِيَّا التَّمَّارُ ، ثنا أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ ، عَنْ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ جَهَرَ" . عَاصِمٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَرَفْعُهُ وَهْمٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امام کا قراءت کرنا تمہارے لیے کافی ہو گا خواہ وہ پست آواز سے قراءت کرے یا بلند آواز میں قراءت کرے۔“ اس روایت کا راوی عاصم مستند نہیں ہے۔ اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کرنا وہم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1252]
Hadith No.: 1238 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَيَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَجَابِرٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَيَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَجَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . جَابِرٌ وَلَيْثٌ ضَعِيفَانِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا امام ہو (یعنی جو باجماعت نماز ادا کر رہا ہو) تو امام کا قراءت کرنا اس شخص کا قراءت کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1253]
Hadith No.: 1239 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، وشَاذَانُ ، وأَبُو غَسَّانَ ، الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، جَابِرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، جَابِرٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، وشَاذَانُ ، وأَبُو غَسَّانَ ، قَالُوا: نا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1254]
Hadith No.: 1240 Sunan Daraqutni
بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِيهِ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص امام کی اقتداء میں قراءت کرے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1255]
Hadith No.: 1241 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ، ثنا الْحَسَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، مِثْلَهُ. خَالَفَهُ قَيْسٌ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، ولا يَصِحُّ إِسْنَادُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس کی سند مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1256]
Hadith No.: 1242 Sunan Daraqutni
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ، ثنا عَمِّي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا قَيْسٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ" . خَالَفَهُ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، فَقَالَ: عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ عَلِيٍّ وَلا يَصِحُّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص امام کی اقتداء میں قراءت کرتا ہے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1257]
Hadith No.: 1243 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِ أَبِيهِ، ثنا أبِي، ثنا قَيْسٌ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص امام کی اقتداء میں قراءت کرتا ہے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی۔“ یہی روایت ایک اور حوالے سے منقول ہے تاہم یہ مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1258]
Hadith No.: 1244 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وأَبُو شِهَابٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَلَمَةَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وأَبُو شِهَابٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ:" إِنَّمَا يَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ مَنْ لَيْسَ عَلَى الْفِطْرَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”امام کی اقتداء میں وہ شخص قراءت کرے گا جو سنت پر عمل پیرا نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1259]
Hadith No.: 1245 Sunan Daraqutni
ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، رَجُلٌ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا الصَّاغَانِيُّ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَخْبَرَنِي رَجُلٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يُحَدِّثُ عنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”تمہارے لیے امام کا قراءت کرنا کافی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1260]
Hadith No.: 1246 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، أَخْبَرَنِي رَجُلٌ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1261]
Hadith No.: 1247 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ ، كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَغَيْرُهُ، قَالُوا: نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ:" سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفِي كُلِّ صَلاةٍ قِرَاءَةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: وَجَبَتْ هَذِهِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ إِلَيْهِ:" مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلا كَفَاهُمْ" . كَذَا قَالَ وَهُوَ وَهْمٌ مِنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ، وَالصَّوَابُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ:" مَا أَرَى الإِمَامَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا گیا: ”کیا ہر نماز میں قراءت کی جائے گی؟“ آپ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں!“ تو انصار میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”تو یہ واجب ہو گئی۔“ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کیونکہ میں حاضرین میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا: ”امام جب لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو تو اس کا قراءت کرنا ہی ان لوگوں کے لیے کافی ہو گا۔“ راوی نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے تاہم زید نامی راوی کو اس میں وہم ہوا ہے۔ (سابقہ روایت کی درست شکل یہ ہے) سیدنا ابودرداء نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام کا قراءت کر لینا ان سب لوگوں کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1262]