☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نماز کے اوقات کا تذکرہ اور اس کے بارے میں روایات کا اختلاف
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: نماز کے اوقات کا تذکرہ اور اس کے بارے میں روایات کا اختلاف
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 22
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 994 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: أَخَّرَ طَاوُسٌ الْعَصْرَ جِدًّا، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا سُمِّيَتِ الْعَصْرُ لِتَعْصُرَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک مرتبہ طاؤس نے عصر کی نماز تاخیر سے ادا کی ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو وہ بولے: عصر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ اسے نچوڑ لیا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1007]
حدیث نمبر: 995 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلُ ، وَعَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، وَعَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ عصر کی نماز تاخیر سے ادا کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1008]