☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ ذِكْرِ الْإِقَامَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهَا
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ ذِكْرِ الْإِقَامَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهَا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 57
Page 2 of 3
Hadith No.: 915 Sunan Daraqutni
ثنا ثنا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ بِلالٌ يُثْنِي الأَذَانَ، وَيُوتِرُ الإِقَامَةَ، إِلا قَوْلَهُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے الفاظ ایک مرتبہ پڑھا کرتے تھے، البتہ ”قد قامت الصلوٰۃ“ کے الفاظ دو مرتبہ پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 927]
Hadith No.: 916 Sunan Daraqutni
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْغَزَّالُ ، عَبْدَانُ ، خَارِجَةُ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْغَزَّالُ ، ثنا عَبْدَانُ ، ثنا خَارِجَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ، وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا: وہ اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک مرتبہ پڑھیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 928]
Hadith No.: 917 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيِّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيِّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَذَّنَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَكُتِبَ لَهُ بِكُلِّ أَذَانٍ سِتُّونَ حَسَنَةً، وَبِكُلِّ إِقَامَةٍ ثَلاثُونَ حَسَنَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص بارہ برس اذان دیتا رہے گا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی، اور ہر اذان کے بدلے ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی۔ ہر ایک اقامت کے عوض تیس نیکیاں لکھی جائیں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 929]
Hadith No.: 918 Sunan Daraqutni
أَبُو طَالِبِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ ، عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَذَّنَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَكُتِبَ لَهُ بِتَأْذِينِهِ فِي كُلِّ مَرَّةٍ سِتُّونَ حَسَنَةً، وَبِإِقَامَتِهِ ثَلاثُونَ حَسَنَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص بارہ برس تک اذان دیتا رہے گا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی اور اس کے اذان دینے کی وجہ سے، ہر اذان کے بدلے ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی اور ہر اقامت کے بدلے تیس نیکیاں لکھی جائیں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 930]
Hadith No.: 919 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَيَّانَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ:" كَانَ الأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثْنَى مَثْنَى وَالإِقَامَةُ فَرْدًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے الفاظ ایک مرتبہ ہوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 931]
Hadith No.: 920 Sunan Daraqutni
ابْنُ الْجُنَيْدِ ، أَبُو عَاصِمٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي، ثنا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، أَنَّهُ كَانَ" إِذَا لَمْ يُدْرِكِ الصَّلاةَ مَعَ الْقَوْمِ، أَذَّنَ وَأَقَامَ، وَيُثْنِي الإِقَامَةَ" . مَوْقُوفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: جب وہ باجماعت ادا نہیں کر پاتے تھے تو وہ (خود نماز پڑھنے کے لیے) اذان دیتے تھے اور اقامت کہتے تھے (وہ اقامت کے کلمات دو مرتبہ کہتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 932]
Hadith No.: 921 Sunan Daraqutni
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ صَالِحٍ الْمَخْزُومِيُّ ، يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ ، عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ صَالِحٍ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نزل جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ بِالإِقَامَةِ مُفْرَدًا، وَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الأَذَانَ مَثْنَى مَثْنَى" .
Translation: محمد محی الدین .
امام محمد بن علی اپنے والد کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام اقامت کے کلمات الگ سے لے کر نازل ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اذان میں کلمات دو مرتبہ پڑھنا مسنون قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 933]
Hadith No.: 922 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي مُحَمَّدٌ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي بِهِ أَبِي مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ بِلالا يُؤَذِّنُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثْنَى مَثْنَى وَيُقِيمُ فُرَادَى" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اذان دیتے ہوئے سنا ہے وہ (اذان کے کلمات) دو دو مرتبہ پڑھتے تھے جبکہ اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 934]
Hadith No.: 923 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، يَعْقُوبُ ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ ، أَبِي
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاقُوسِ أَطَافَ بِي وَأَنَا نَائِمٌ رَجُلٌ فَأَلْقَى عَلَيَّ، فَذَكَرَ الأَذَانَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَالإِقَامَةَ مَرَّةً مَرَّةً، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا رَأَيْتُ، فَقَالَ:" إِنَّهَا لَرُؤْيَا حَقٌّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَقُمْ مَعَ بِلالٍ فَأَلْقِ عَلَيْهِ مَا رَأَيْتَ فَإِنَّهُ أَنْدَى صَوْتًا مِنْكَ"، فَسَمِعَ ذَلِكَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَقَدْ رَأَيْتُ مثل الَّذِي رَأَى، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلِلَّهِ الْحَمْدُ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میرے والد (سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ) نے مجھے یہ حدیث پاک بیان کی ہے: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (نماز کے لیے) ناقوس کا حکم دیا تو میں نے خواب میں دیکھا ایک شخص کو جو میرے پاس آیا اس نے مجھے یہ چیز سکھائی۔ اس نے اذان کے کلمات کو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات کو ایک مرتبہ ذکر کیا۔ صبح کی نماز کے وقت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس خواب کے بارے میں بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ نے چاہا تو یہ خواب سچ ثابت ہو گا۔ تم بلال کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور بلال کو وہ چیز سکھاؤ جو تم نے دیکھی ہے، کیونکہ اس کی آواز تمہارے مقابلے میں زیادہ بلند ہے۔“ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی تو وہ بولے: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث فرمایا ہے میں نے بھی اسی طرح کا خواب دیکھا ہے جس طرح کا اس نے دیکھا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اللہ کے لیے ہر طرح حمد مخصوص ہے (جس نے ہمیں توفیق دی ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 935]
Hadith No.: 924 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ:" كَانَ أَذَانُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَفْعًا شَفْعًا فِي الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ" . ابْنُ أَبِي لَيْلَى هُوَ الْقَاضِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لا يُثْبَتُ سَمَاعُهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ. وَقَالَ الأَعْمَشُ، وَالْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلِ، وَلا يُثْبَتُ وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، وَشُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، وَحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، مُرْسَلا. وَحَدِيثُ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ مُتَّصِلٌ، وَهُوَ خِلافُ مَا رَوَاهُ الْكُوفِيُّونَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اذان اور اقامت کے کلمات جفت ہوتے تھے۔ اس روایت کے راوی ابن ابی لیلی، قاضی محمد بن عبدالرحمن ہیں، علم حدیث میں ضعیف سمجھے جاتے تھے، کیونکہ ان کا حافظہ کمزور تھا، اسی طرح ابن ابی لیلی کا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے حدیث کا سماع ثابت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 936]
Hadith No.: 925 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، الأَعْمَشِ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يُونُسَ، ثنا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ، يَعْنِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنَّ رَجُلا نزل مِنَ السَّمَاءِ عَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ نزل عَلَى جِذْمِ حَائِطٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَأَذَّنَ مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ جَلَسَ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ مَثْنَى مَثْنَى، قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ: عَلَى نَحْوِ مِنْ أَذَانِنَا الْيَوْمَ، قَالَ:" عَلِّمْهَا بِلالا"، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَدْ رَأَيْتُ مثل الَّذِي رَأَى وَلَكِنَّهُ سَبَقَنِي .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: ایک انصاری شخص عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص آسمان سے نازل ہوا اس نے دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں۔ وہ مدینہ منورہ کی ایک دیوار پر اترا۔ اس نے اذان کے کلمات دو مرتبہ کہے پھر وہ بیٹھ گیا پھر وہ کھڑا ہو گیا پھر اس نے وہ کلمات دو دو مرتبہ کہے۔“ ابوبکر بن عیاش نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ اسی کی مانند ہے جس طرح آج کل اذان دی جاتی ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ بلال کو سکھا دو۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”میں نے بھی اسی طرح کا خواب دیکھا ہے جس طرح اس نے دیکھا ہے لیکن یہ مجھ سے سبقت لے گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 937]
Hadith No.: 926 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ مِنْ أَصْلِهِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ، نا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَكَّائِيُّ، ثنا إِدْرِيسُ بْنُ يَزِيدَ الأَوْدِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى بِصَوْتَيْنِ صَوْتَيْنِ وَأَقَامَ مثل ذَلِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اذان دی، جس میں کلمات دو دو مرتبہ کہے پھر اسی طرح اقامت بھی کہی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 938]
Hadith No.: 927 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا أَبُو عَوْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَوْنٍ، ومُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْوَاسِطِيَّانِ، قَالا: نا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الطُّفَيْلِ، عَنْ إِدْرِيسَ الأَوْدِيِّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ" أَنَّ بِلالا كَانَ يُؤَذِّنُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثْنَى مَثْنَى وَيُقِيمُ مَثْنَى مَثْنَى" ، قَالَ أَبُو عَوْنٍ:" بِصَوْتَيْنِ صَوْتَيْنِ وَأَقَامَ مثل ذَلِكَ".
Translation: محمد محی الدین .
عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اذان دی جس کے کلمات دو مرتبہ تھے۔ اقامت کے کلمات بھی دو مرتبہ تھے۔ ابوعون نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اذان کے کلمات دو دو مرتبہ، اقامت بھی اس کی مانند تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 939]
Hadith No.: 928 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، بِلالا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ،" أَنَّ بِلالا كَانَ يُثَنِّي الأَذَانَ وَيُثَنِّي الإِقَامَةَ، فَإِنَّهُ كَانَ يَبْدَأُ بِالتَّكْبِيرِ وَيَخْتِمُ بِالتَّكْبِيرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم نخعی اسود کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ پڑھتے تھے اور اقامت کے الفاظ دو دو مرتبہ پڑھتے تھے۔ وہ تکبیر کے ذریعے اذان دیا کرتے تھے۔ تکبیر کے ذریعے ہی ختم کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 940]
Hadith No.: 929 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيُّ ، أَبِي مَعْشَرٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، بِلالٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا إِسْحَاقُ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ بِلالٍ ، قَالَ:" كَانَ أَذَانُهُ وَإِقَامَتُهُ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: ان کی اذان اور ان کی اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ ہوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 941]
Hadith No.: 930 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، زِيَادِ بْنِ كُلَيْبٍ ، بِلالٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، نا سُفْيَانُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ بِلالٍ ، مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: الرَّمَادِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ سُفْيَانُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ رمادی کہتے ہیں: سفیان نے اس سے سماع نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 942]
Hadith No.: 931 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، أَبِي عُمَيْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنَّهُ حِينَ رَأَى الأَذَانَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا فَأَذَّنَ، وَأَمَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ فَأَقَامَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب انہوں نے خواب میں اذان کا طریقہ دیکھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اقامت کہی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 943]
Hadith No.: 932 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" مِنَ السُّنَّةِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِ الْفَجْرِ: حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، قَالَ: الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ مَرَّتَيْنِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سنت یہ ہے کہ جب مؤذن فجر کی اذان دے تو ”حی علی الفلاح“ کے بعد ”الصلوٰۃ خیر من النوم“ دو مرتبہ کہے اور پھر ”اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ“ کہہ دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 944]
Hadith No.: 933 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ التَّثْوِيبُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِ الْفَجْرِ: حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، فَلْيَقُلِ: الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تثویب صبح کی نماز میں ہوتی ہے۔ جب مؤذن فجر کی اذان میں ”حی علی الصلوٰۃ“ اور ”حی علی الفلاح“ کہے گا تو ”الصلوٰۃ خیر من النوم“ کہے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 945]
Hadith No.: 934 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ. وَوَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ لِمُؤَذِّنِهِ:" إِذَا بَلَغْتَ حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ فِي الْفَجْرِ فَقُلِ: الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: انہوں نے اپنے مؤذن سے کہا تھا کہ جب تم فجر کی اذان میں ”حی علی الصلوٰۃ“ پر پہنچو تو یہ کہو: ”الصلوٰۃ خیر من النوم، الصلوٰۃ خیر من النوم۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 946]