☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اقامت کا تذکرہ اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← اقامت کا تذکرہ اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 57
صفحہ 3 از 3
حدیث نمبر: 935 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ أَبُو مَسْعُودٍ الزَّجَّاجُ ، أَبِي سَعِيدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، بِلالٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ أَبُو مَسْعُودٍ الزَّجَّاجُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ بِلالٍ ، قَالَ:" أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُثَوِّبَ فِي الْفَجْرِ، وَنَهَانِي أَنْ أُثَوِّبَ فِي الْعِشَاءِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلی، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی: میں فجر کی اذان میں تثویب کہوں، آپ نے مجھے عشاء کی اذان میں تثویب کہنے سے منع کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 947]
حدیث نمبر: 936 سنن دارقطنی
أَبُو عُمَرَ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُسْلِمٌ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ ، مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ ، ابْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، أَبِيكَ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُسْلِمٌ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ ، ثنا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: صَعِدْتُ إِلَى ابْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ بَعْدَمَا أَذَّنَ، فَقُلْتُ لَهُ أَخْبِرْنِي عَنْ أَذَانِ أَبِيكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كَانَ يَبْدَأُ فَيُكَبِّرُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيِّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيِّ عَلَى الْفَلاحِ مَرَّةً، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَتَّى يَأْتِيَ عَلَى آخِرِ الأَذَانِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" . تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اذان دے کر فارغ ہوئے تو میں بھی ان کے پیچھے مسجد حرام کے مینار تک چڑھا اور میں نے ان سے کہا: مجھے اس اذان کے بارے میں بتائیں جو آپ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے دی تھی۔ انہوں نے جواب دیا: انہوں نے اذان کے آغاز میں تکبیر کہی، پھر یہ کلمات پڑھے: ”اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ، حی علی الصلوٰۃ، حی علی الفلاح“۔ یہ ایک مرتبہ پڑھے، پھر دوبارہ یہ کلمات پڑھے: ”اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ“۔ یہاں تک کہ اذان کے آخر میں یہ کلمات پڑھے: ”اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ“۔ اس روایت کو نقل کرنے میں داؤد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 948]
حدیث نمبر: 937 سنن دارقطنی
الْمَحَامِلِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، مَكْحُولٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ ، أَبِي مَحْذُورَةَ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، قَالا: نا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ ،" أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهُ هَذَا الأَذَانَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ يَعُودُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مَرَّتَيْنِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ مَرَّتَيْنِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ مَرَّتَيْنِ، حَيِّ عَلَى الْفَلاحِ مَرَّتَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اذان کے یہ کلمات سکھائے: ”اللہ اکبر اللہ اکبر، اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ“۔ پھر انہوں نے دوبارہ کہا: ”اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان لا الہ الا اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ، اشھد ان محمدا رسول اللہ، حی علی الصلوٰۃ، حی علی الصلوٰۃ، حی علی الفلاح، حی علی الفلاح“۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 949]
حدیث نمبر: 938 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالا: نا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ:" كَانَ آخِرُ أَذَانِ بِلالٍ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اسود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کا اختتام ان کلمات پر ہوتا تھا: اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 950]
حدیث نمبر: 939 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، بِلالا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، أَنَّ بِلالا ، قَالَ:" آخِرُ الأَذَانِ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اسود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوتے تھے: لا الہ الا اللہ۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 951]
حدیث نمبر: 940 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَّانِيُّ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، بِلالٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ بِلالٍ ، قَالَ:" آخِرُ أَذَانِ بِلالٍ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اسود رحمہ اللہ، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ان کی اذان کے آخر میں یہ کلمات ہوتے تھے: اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 952]
حدیث نمبر: 941 سنن دارقطنی
ابْنُ الْجُنَيْدِ ، الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، زُهَيْرٌ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، بِلالٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ، ثنا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، ثنا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نا زُهَيْرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ بِلالٍ ، قَالَ:" آخِرُ الأَذَانِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اسود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کے آخر میں یہ کلمات ہوتے تھے: اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 953]
حدیث نمبر: 942 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْجِعَ فَيُنَادِي: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ" ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَرَجَعَ فَنَادَى: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ . تَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ، وَكَانَ ضَعِيفًا، عَنْ أَيُّوبَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو یہ حکم دیا: وہ واپس جا کر تین مرتبہ یہ اعلان کریں: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا (یعنی اس سے غلطی ہوئی ہے)۔“ وہ واپس گئے اور بلند آواز میں یہ کہا: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا۔“ یہ کلمات انہوں نے تین مرتبہ کہے۔ ایک اور راوی نے اس کی متابعت کی ہے، تاہم یہ راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 954]
حدیث نمبر: 943 سنن دارقطنی
ابْنُ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَيُّوبُ بْنُ مَنْصُورٍ ، شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، نَافِعٍ ، مَسْرُوحٌ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا ابْنُ مِرْدَاسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ مُؤَذِّنٍ لِعُمَرَ، يُقَالُ لَهُ مَسْرُوحٌ ، أَذَّنَ قَبْلَ الصُّبْحِ فَأَمَرَهُ عُمَرُ ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا موذن جس کا نام مسروح تھا، اس نے صبح صادق ہو جانے سے پہلے اذان دے دی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے حکم دیا۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 955]
حدیث نمبر: 944 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ:" أَذَّنَ بِلالٌ مَرَّةً بِلَيْلٍ" . هَذَا مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایوب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے رات کے وقت اذان دے دی۔ یہ روایت مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 956]
حدیث نمبر: 945 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، هُشَيْمٌ ، يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، بِلالا
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، ثنا هُشَيْمٌ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ لَيْلَةً بِسَوَادٍ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَقَامِهِ، فَيُنَادِي: إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ"، فَرَجَعَ وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَ بِلالا لَمْ تَلِدْهُ أُمُّهُ، وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے رات کے وقت ہی اذان دے دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا: وہ اپنی جگہ واپس جا کر بلند آواز میں یہ اعلان کریں: ”خبردار! بیشک بندہ سو گیا تھا (یعنی اس سے غلطی ہو گئی)۔“ تو وہ واپس گئے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: ”کاش بلال کی ماں نے اسے جنم نہ دیا ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 957]
حدیث نمبر: 946 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُنَادِيَ: إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ"، فَوَجَدَ بِلالٌ وَجْدًا شَدِيدًا . وَهِمَ فِيهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَالصَّوَابُ قَدْ تَقَدَّمَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعِ، عَنْ مُؤَذِّنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، قَوْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے ہی اذان دے دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ناراض ہوئے آپ نے انہیں یہ حکم دیا: وہ یہ اعلان کریں: ”بیشک بندہ سو گیا تھا۔“ تو اس پر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بہت افسوس ہوا۔ اس روایت میں عامر نامی راوی کو وہم ہوا ہے، صحیح روایت وہ ہے جو اس سے پہلے گزر چکی ہے وہ ابن حرب نامی راوی کے حوالے سے نافع کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے موذن کے بارے میں منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 958]
حدیث نمبر: 947 سنن دارقطنی
الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، أبِي ، أَبُو يُوسُفَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
نا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، ثنا أبِي ، نا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَعُودَ فَيُنَادِيَ: إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ"، فَفَعَلَ، وَقَالَ: لَيْتَ بِلالا لَمْ تَلِدْهُ أُمُّهُ، وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يُوسُفَ، عَنْ سَعِيدٍ، وَغَيْرِهِ يُرْسِلُهُ عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے ہی اذان دے دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا: واپس جا کر یہ اعلان کریں: ”بیشک بندہ سو گیا تھا۔“ تو انہوں نے ایسا ہی کیا اور یہ کہا: ”کاش بلال کی ماں نے اسے جنم نہ دیا ہوتا۔“ اور ان کی پیشانی عرق آلود ہو گئی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں ابویوسف نامی راوی منفرد ہیں۔ دیگر راویوں نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے جو قتادہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 959]
حدیث نمبر: 948 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ بِلالا أَذَّنَ وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَسًا، وَالْمُرْسَلُ أَصَحُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قتادہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، اس کی سند میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں ہے۔ اس کا مرسل ہونا درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 960]
حدیث نمبر: 949 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ الأَوْدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، الْحَسَنِ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ الأَوْدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " أَذَّنَ بِلالٌ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ، فَرَقَى بِلالٌ وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَ بِلالا ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ، وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ يُرَدِّدُهَا حَتَّى صَعِدَ، ثُمَّ قَالَ: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ أَذَّنَ حِينَ أَضَاءَ الْفَجْرُ" . مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِيُّ ضَعِيفٌ جِدًّا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حسن بصری، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا وہ دوبارہ اس کو دہرائیں، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مینار پر چڑھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: ”کاش بلال کی ماں اسے روتی۔“ اور ان کی پیشانی عرق آلود ہو گئی۔ وہ اس جملے کو دہراتے ہوئے مینار پر چڑھے اور یہ کہا: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا۔“ انہوں نے یہ جملہ دو مرتبہ دہرایا، پھر جب صبح صادق ہو گئی تو انہوں نے اذان دی۔ اس روایت کا راوی محمد بن قاسم اسدی نہایت ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 961]
حدیث نمبر: 950 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْيَاءَ لَمْ يُصْنَعْ مِنْهَا شَيْئًا، قَالَ: فَأُرِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ الأَذَانَ فِي الْمَنَامِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" أَلْقِهِ عَلَى بِلالٍ"، فَأَلْقَاهُ عَلَى بِلالٍ، فَأَذَّنَ بِلالٌ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنَا رَأَيْتُهُ وَأَنَا كُنْتُ أُرِيدُهُ، قَالَ:" فَأَقِمْ أَنْتَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بن عبداللہ اپنے چچا سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مختلف صورتیں اختیار کرنے کا ارادہ کیا، لیکن ابھی آپ نے اس میں سے کسی کو بھی اختیار نہیں کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن زید کو خواب میں اذان کا طریقہ سکھایا گیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: ”تم یہ بلال کو بتاؤ۔“ انہوں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بتایا تو سیدنا بلال نے اذان دی۔ سیدنا عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں انہیں دیکھ رہا تھا، میں خود یہ دینا چاہتا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اقامت کہہ دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 962]
حدیث نمبر: 951 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو دَاوُدَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: كَانَ جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ بِهَذَا الْخَبَرِ فَأَقَامَ جَدِّي. وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو مَدَنِيٌّ، وَابْنُ مَهْدِيّ لا يُحَدِّثُ عَنِ الْبَصْرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ محمد بن عبداللہ بن محمد کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 963]