☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: موزوں پر مسح کے بارے میں رخصت اور اس بارے میں روایات میں اختلاف
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: موزوں پر مسح کے بارے میں رخصت اور اس بارے میں روایات میں اختلاف
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 756 سنن دارقطنی
أَبُو الأَزْهَرِ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، ثنا أبِي، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عُمَرَ بِهَذَا، وَقَالَ:" أَصَبْتَ السُّنَّةَ"، وَلَمْ يَذْكُرْ بَيْنَ يَزِيدَ، وَعَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ أَحَدًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ موجود ہیں کہ: ”تم نے سنت کے مطابق عمل کیا ہے۔“ اس روایت کی سند میں یزید اور علی نامی راوی کے درمیان کسی اور کا تذکرہ نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 767]
حدیث نمبر: 757 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أَبِي ، أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عُمَرُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ ، لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: قَرَأْتُ كِتَابًا لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، مَعَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَسْحِ، فَقَالَتْ: قُلْتُ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلَّ سَاعَةٍ يَمْسَحُ الإِنْسَانُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَلا يَخْلَعْهُمَا؟ قَالَ: نَعَمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمر بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء بن یسار کی کتاب میں پڑھا جو عطاء بن یسار کے پاس تھی۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ تھیں، سے موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کیا۔ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آدمی ہمیشہ اپنے موزوں پر مسح کر سکتا ہے، ان دونوں کو اتارے ہی نہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 768]
حدیث نمبر: 758 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلانُ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلانُ ، قَالا: نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ لَوْ كَانَ دِينُ اللَّهِ بِالرَّأْيِ لَكَانَ بَاطِنُ الْخُفَّيْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلاهُ، وَلَكِنْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا" . وَاللَّفْظُ لابْنِ مَخْلَدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”اگر اللہ کے دین کے احکام رائے کے مطابق ہوتے تو موزوں کا نیچے والا حصہ مسح کرنے کا اوپر والے حصے کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس اوپر والے حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ روایت کے الفاظ ابن مخلد نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 769]
حدیث نمبر: 759 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَفْصٌ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، نا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ لِي عَلِيٌّ : كُنْتُ أَرَى أَنَّ بَاطِنَ الْخُفَّيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا، حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ ظَاهِرَهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدخیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے یہ فرمایا کہ: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ موزوں کا نیچے والا حصہ اوپر والے حصے کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہے، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اوپر والے حصے پر مسح کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 770]