☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ التَّيَمُّمِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← پاکی کا بیان← بَابُ التَّيَمُّمِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 37
Page 1 of 2
Hadith No.: 658 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا لَنَا مَسْجِدًا، وَجُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا، وَجُعِلَتْ صُفُوفُنَا مثل صُفُوفِ الْمَلائِكَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”پوری روئے زمین کو ہمارے لیے نماز پڑھنے کی جگہ بنا دیا گیا ہے اور اس کی مٹی کو ہمارے لیے طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند بنا دیا گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 669]
Hadith No.: 659 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ، نا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا لَنَا مَسْجِدًا، وَتُرْبَتُهَا طَهُورًا إِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" .
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تمام روئے زمین کو ہمارے لیے نماز کی جگہ بنا دیا گیا ہے اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے جب ہمیں پانی نہ ملے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 670]
Hadith No.: 660 Sunan Daraqutni
أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الأَعْرَجِ ، عُمَيْرٍ ، أَبُو الْجُهَيْمِ
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ، فَقَالَ أَبُو الْجُهَيْمِ :" أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَحْوِ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّلامَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمیر، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام تھے، فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن یسار، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام ہیں، ہم دونوں سیدنا ابوجہم بن حارث انصاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف سے تشریف لا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک شخص آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام کا جواب نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) اور پھر اسے سلام کا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 671]
Hadith No.: 661 Sunan Daraqutni
الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عُمَيْرٍ ، أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ وَهُوَ مُقْبِلٌ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف جا رہے تھے تاکہ آپ قضائے حاجت کریں، آپ کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو سامنے سے آ رہا تھا، اس نے آپ کو سلام کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو سلام کا جواب نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر سلام کا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 672]
Hadith No.: 662 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، عَمْرٌو النَّاقِدُ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الأَعْرَجُ ، عُمَيْرٍ ، أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، نا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الأَعْرَجُ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَكَانَ عُمَيْرٌ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ ثِقَةً، فِيمَا بَلَغَنِي عَنْ أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْجِدَارِ وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلامُ" . فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوجہم بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قضائے حاجت کے لیے جمل کے کنویں کی طرف تشریف لے جا رہے تھے۔ ایک شخص نے سامنے کی طرف سے (آ کر) آپ کو سلام کیا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دست مبارک دیوار پر رکھا اور اس کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے فرمایا: ”تم پر بھی سلام ہو۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 673]
Hadith No.: 663 Sunan Daraqutni
أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ ، أَبُو حَاتِمٍ أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ مِهْرَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، أَبُو مُعَاذٍ ، أَبُو عِصْمَةَ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي جُهَيْمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ ، نا أَبُو حَاتِمٍ أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ مِهْرَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا أَبُو مُعَاذٍ ، نا أَبُو عِصْمَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي جُهَيْمٍ ، قَالَ:" أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بِئْرِ جَمَلٍ، إِمَّا مِنْ غَائِطٍ أَوْ مِنْ بَوْلٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلامَ، فَضَرَبَ الْحَائِطَ بِيَدِهِ ضَرْبَةً فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى فَمَسَحَ بِهَا ذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ السَّلامَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف تشریف لا رہے تھے، شاید پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے آ رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سلام کا جواب نہ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیرا اور اس کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے مجھے سلام کا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 674]
Hadith No.: 664 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، نا نَافِعٌ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حَاجَةٍ لابْنِ عُمَرَ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ، وَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ، ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلامَ إِلا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے کسی کام کے سلسلے میں ان کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا مقصد بیان کر دیا، تو اس کے بعد اس دن کی گفتگو میں انہوں نے یہ بات بیان کی: ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرا، یہ گلی کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے تشریف لا رہے تھے۔ اس شخص نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا، یہاں تک کہ وہ شخص گلی سے باہر نکلنے والا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیر کر اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، پھر دوبارہ پھیر کر اپنے دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں باوضو حالت میں نہیں تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 676]
Hadith No.: 665 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ ، حَيْوَةُ ، ابْنِ الْهَادِ ، نَافِعًا ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ ، نا حَيْوَةُ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، أَنَّ نَافِعًا ، حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَائِطِ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ عِنْدَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْحَائِطِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بات بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پاخانہ کر کے تشریف لا رہے تھے۔ جمل کے کنویں کے قریب ایک شخص آپ کے سامنے آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے اور اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر اس شخص کے سلام کا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 677]
Hadith No.: 666 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ:" وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43، قَالَ: إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ أَنْ يَمُوتَ إِنِ اغْتَسَلَ يَتَيَمَّمُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے فرمان کے بارے میں کہا: ”اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو“، کہ جب آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم لگے، یا اسے پھوڑا نکلے، یا خارش کی بیماری ہو، پھر اسے جنابت لاحق ہو یا اسے اندیشہ ہو کہ غسل کرنے سے وہ مر سکتا ہے، تو ایسا شخص تیمم کرے گا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 678]
Hadith No.: 667 Sunan Daraqutni
بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" رُخِّصَ لِلْمَرِيضِ التَّيَمُّمُ بِالصَّعِيدِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بیمار شخص کو مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کی اجازت ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 679]
Hadith No.: 668 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِيُّ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، نَحْوَهُ. رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَقَفَهُ وَرْقَاءُ، وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمَا. وَهُوَ الصَّوَابُ.
Translation: محمد محی الدین .
عطاء نے یہ روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ دیگر روایوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 680]
Hadith No.: 669 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، أَبُو مُوسَى ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، ثنا أَبُو مُوسَى ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو كَرْخَوَيْهِ. ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، قَالُوا: نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: احْتَلَمْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِي غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلاسِلِ، فَأَشْفَقْتُ إِنِ اغْتَسَلْتُ أَنْ أَهْلَكَ، فَتَيَمَّمْتُ ثُمَّ صَلَّيْتُ بِأَصْحَابِي الصُّبْحَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ" يَا عَمْرُو، صَلَّيْتَ بِأَصْحَابِكَ وَأَنْتَ جُنُبٌ؟"، فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي مَنَعَنِي مِنَ الاغْتِسَالِ، فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا سورة النساء آية 29، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَقُلْ لِي شَيْئًا . وَالْمَعْنَى مُتَقَارِبٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے سردیوں کی رات میں احتلام ہوا۔ یہ غزوہ ذات السلاسل کی بات ہے۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے غسل کیا تو ہلاک ہو جاؤں گا، اس لیے میں نے تیمم کر کے اپنے ساتھیوں کو صبح کی نماز پڑھائی۔ بعد میں اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا تو آپ نے دریافت کیا: ”اے عمرو! تم نے جنابت کی حالت میں اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی؟“ میں نے آپ کو وہ وجہ بتائی جس نے مجھے غسل سے روکا تھا۔ میں نے عرض کیا: میں نے اللہ تعالیٰ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بیشک اللہ تمہارے بارے میں بڑا رحم فرمانے والا ہے۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرائے اور کچھ نہ فرمایا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 681]
Hadith No.: 670 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِي قَيْسٍ ، عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ، وَأَنَّهُمْ أَصَابَهُمْ بَرْدٌ شَدِيدٌ، لَمْ يَرَوْا مِثْلَهُ، فَخَرَجَ لِصَلاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ احْتَلَمْتُ الْبَارِحَةَ، وَلَكِنْ وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ بَرْدًا مثل هَذَا مَرَّ عَلَى وُجُوهِكُمْ مِثْلُهُ، فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا، قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ:" كَيْفَ وَجَدْتُمْ عَمْرًا وَصَحَابَتِهِ لَكُمْ؟"، فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى بِنَا وَهُوَ جُنُبٌ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو، فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ وَبِالَّذِي لَقِيَ مِنَ الْبَرْدِ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ قَالَ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ سورة النساء آية 29، فَلَوِ اغْتَسَلْتُ مِتُّ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو .
Translation: محمد محی الدین .
ابوقیس، جو سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ایک سریہ میں گئے ہوئے تھے۔ اس دوران انہیں شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا، جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی تھی۔ جب وہ صبح کی نماز کے لیے تشریف لے جانے لگے تو انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! مجھے کل رات احتلام ہوا تھا۔ ایسی سردی، اللہ کی قسم! میں نے کبھی نہیں دیکھی۔“ پھر انہوں نے اپنے زانوں کو (جہاں احتلام کا نشان تھا) دھویا، نماز کا سا وضو کیا، اور اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان کے ساتھیوں سے پوچھا: ”تم نے عمرو کو کیسا پایا، اس کا ساتھ کیسا رہا؟“ انہوں نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی بہت تعریف کی اور بتایا: ”یا رسول اللہ! ایک مرتبہ انہوں نے جنابت کی حالت میں ہمیں نماز پڑھائی تھی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمرو کو بلایا۔ انہوں نے آپ کو صورت حال بتائی اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔‘ اگر میں اس وقت غسل کر لیتا تو مر جاتا۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرائے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 682]
Hadith No.: 671 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ دَبُوقَا ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، الأَسْلَعِ
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ دَبُوقَا ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ الأَسْلَعِ ، قَالَ: أَرَانِي كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّيَمُّمَ" فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ نَفَضَهُمَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ أَمَّرَ عَلَى لِحْيَتِهِ، ثُمَّ أَعَادَهُمَا إِلَى الأَرْضِ فَمَسَحَ بِهِمَا الأَرْضَ، ثُمَّ دَلَكَ إِحْدَاهُمَا بِالأُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا" . هَذَا لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيِّ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِهِ: فَأَرَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَمْسَحُ فَمَسَحْتُ، قَالَ: فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ رَفَعَهُمَا لِوَجْهِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا حَتَّى مَسَّ بِيَدَيْهِ الْمِرْفَقَيْنِ.
Translation: محمد محی الدین .
ربیع بن بدر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا اسلع نے کہا: ”آپ مجھے دکھائیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو کس طرح تیمم کرنے کا طریقہ سکھایا تھا۔“ تو انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ملیں، پھر ان پر پھونک ماری، پھر ان دونوں کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنی داڑھی کا بھی مسح کیا، پھر دونوں ہاتھوں کو زمین پر لگایا، ان کے ذریعے زمین کا مسح کیا، ان میں سے ایک کو دوسرے پر مل لیا۔ انہوں نے اپنی ہتھیلی کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے سکھایا کہ میں کس طرح مسح کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں، پھر انہیں اپنا چہرہ مبارک کی طرف بلند کیا، پھر دوسری ضرب لگائی، پھر دونوں ہاتھوں کے ظاہری اور اندرونی حصے کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کہنیوں کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 683]
Hadith No.: 672 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، شَقِيقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَبِي مُوسَى ، عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا أَكَانَ يَتَيَمَّمُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لا يَتَيَمَّمُ، وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهَذِهِ الآيَةِ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ: فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة المائدة آية 6، فَقَالَ لَهُ: لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذَا لأَوْشَكُوا إِذَا بَرُدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: فَإِنَّمَا كَرِهْتُمْ هَذَا لِهَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ لِعُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ عَلَى الأَرْضِ ثُمَّ تَمْسَحَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى ثُمَّ تَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ". فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَلَمْ تَرَ عُمَرُ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ، وَقَالَ يُوسُفُ:" أَنْ تَضْربَ بِكَفَّيْكَ عَلَى الأَرْضِ ثُمَّ تَمْسَحَهُمَا ثُمَّ تَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ"، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَمْ تَرَ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ.
Translation: محمد محی الدین .
شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابوعبدالرحمن! آپ کا کیا خیال ہے اگر کوئی شخص جنبی ہو جائے اور اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے، کیا وہ تیمم کرتا رہے گا؟“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ تیمم نہیں کرے گا، اگرچہ اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے۔“ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: ”پھر آپ سورۃ مائدہ کی اس آیت کے بارے میں کیا کہیں گے: ’اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو‘؟“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو اس کی اجازت دے دی گئی تو عنقریب وہ پانی ٹھنڈا لگنے پر بھی تیمم کرنے لگیں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ نے پوچھا: ”آپ اس وجہ سے اسے ناپسند کرتے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں۔“ سیدنا ابوموسیٰ نے کہا: ”کیا آپ نے وہ بات نہیں سنی جو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہی تھی؟“ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا۔ میں جنبی ہو گیا اور پانی نہ ملا۔ میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہو گیا جیسے کوئی جانور ہوتا ہے۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا: ”تمہارے لیے اتنا کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر ایک سے دوسرے پر مسح کر لیتے، پھر ان سے اپنے چہرے کا مسح کر لیتے۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بیان پر قناعت نہیں کی؟“ یوسف رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں: ”تم اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر ان کا مسح کرو، پھر ان سے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کر لو۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بیان پر اکتفا نہیں کیا؟“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 684]
Hadith No.: 673 Sunan Daraqutni
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ ، عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" التَّيَمُّمُ ضَرْبَتَانِ ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةً لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ" . كَذَا رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ مَرْفُوعًا، وَوَقَفَهُ يَحْيَى بْنُ الْقَطَّانِ، وَهُشَيْمٌ وَغَيْرُهُمَا. وَهُوَ الصَّوَابُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تیمم میں دو ضربیں ہوتی ہیں۔ ایک ضرب چہرہ مبارک کے لیے ہوتی ہے اور ایک دونوں بازوؤں کے لیے کہنیوں تک (مسح) کرنے کے لیے ہوتی ہے۔“ علی بن ظبیان نامی راوی نے اس کو مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جسے دیگر آدمیوں نے موقوف کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 685]
Hadith No.: 674 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ. ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا هُشَيْمٌ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَيُونُسُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" التَّيَمُّمُ ضَرْبَتَانِ ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةً لِلْكَفَّيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”تیمم میں دو ضربیں ہوتی ہیں۔ ایک ضرب چہرہ مبارک کے لیے اور ایک ضرب دونوں بازوؤں پر کہنیوں تک (مسح کرنے کے لیے) ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 686]
Hadith No.: 675 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ،" كَانَ يَتَيَمَّمُ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہنیوں تک تیمم کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 687]
Hadith No.: 676 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبْنَا بِأَيْدِينَا عَلَى الصَّعِيدِ الطِّيبِ، ثُمَّ نَفَضْنَا أَيْدِيَنَا فَمَسَحْنَا بِهَا وُجُوهَنَا، ثُمَّ ضَرَبْنَا ضَرْبَةً أُخْرَى الصَّعِيدَ الطِّيبَ، ثُمَّ نَفَضْنَا أَيْدِيَنَا فَمَسَحْنَا بِأَيْدِينَا مِنَ الْمَرَافِقِ إِلَى الأَكُفِّ عَلَى مَنَابِتِ الشَّعْرِ مِنْ ظَاهِرٍ وَبَاطِنٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ آپ کے زمانہ اقدس میں تیمم کیا۔ ہم اپنے ہاتھ صاف مٹی پر مارتے تھے اور پھر اپنے ہاتھوں کو جھاڑتے تھے اور پھر اس کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک کا مسح کرتے تھے، پھر ہم دوبارہ صاف ہاتھ مٹی پر مارتے تھے اور پھر ان کو جھاڑتے تھے اور اپنے بازوؤں کا کہنیوں سے لے کر ہتھیلیوں تک بالوں کی جڑوں تک اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 688]
Hadith No.: 677 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكْرَمِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التُّسْتَرِيُّ ، يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكْرَمِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التُّسْتَرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَرْبَتَيْنِ: ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ، وَضَرْبَةً لِلذِّرَاعَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ" . سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفَانِ.
Translation: محمد محی الدین .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ (یعنی آپ کے زمانہ میں) تیمم کیا ہے۔ اس میں دو ضربیں ہوتی ہیں۔ ایک ضرب چہرہ مبارک کے لیے اور دونوں ہتھیلیوں کے لیے ہوتی تھی، جبکہ ایک ضرب دونوں بازوؤں کے لیے کہنیوں تک ہوتی تھی۔ اس روایت کے دو راوی سلیمان بن ارقم، سلیمان بن ابوداؤد ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 689]