☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نکسیر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: نکسیر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 551 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَبُو عُلاثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، أبِي ، ابْنُ سَلَمَةَ ، ابْنِ أَرْقَمَ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَبُو عُلاثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، نا أبِي ، نا ابْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَعَفَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَغْسِلْ عَنْهُ الدَّمَ، ثُمَّ لِيُعِدْ وَضُوءَهُ وَيَسْتَقْبِلْ صَلاتَهُ" . سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ پڑے، تو وہ واپس جائے، خون کو دھو کر دوبارہ وضو کرے اور نئے سرے سے نماز پڑھے۔“ اس روایت کا راوی سلیمان بن ارقم، متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 560]
حدیث نمبر: 552 سنن دارقطنی
نُعَيْمِ بْنِ الضَّمْضَمِ ، الضَّحَّاكِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ، نا حَامِدٌ، نا سُرَيْجٌ، نا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ الضَّمْضَمِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْبَحْرُ مَاءٌ طَهُورٌ لِلْمَلائِكَةِ، إِذَا نَزَلُوا تَوَضَّئُوا وَإِذَا صَعِدُوا تَوَضَّئُوا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: ”سمندر کا پانی فرشتوں کے وضو کا پانی ہے، جب وہ نیچے اترتے ہیں، تو اس سے وضو کرتے ہیں، جب وہ اوپر چڑھتے ہیں، تو اس سے وضو کرتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 561]