☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: پیشاب کا ناپاک ہونا اور اس سے بچنے کا حکم اور جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے، ان کے پیشاب کا حکم
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: پیشاب کا ناپاک ہونا اور اس سے بچنے کا حکم اور جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے، ان کے پیشاب کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 451 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرِ بْنِ رَافِعٍ الطُّوسِيُّ ، أَبُو إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرِ بْنِ رَافِعٍ الطُّوسِيُّ ، نا أَبُو إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا ، نا ثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: أَتَى عَلَيَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى بِئْرٍ أَدْلُو مَاءً فِي رَكْوَةٍ لِي، فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ مَا تَصْنَعُ؟"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي وَأُمِّي، أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنْ نُخَامَةٍ أَصَابَتْهُ، فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ إِنَّمَا يُغْسَلُ الثَّوْبُ مِنْ خَمْسٍ: مِنَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ وَالْقَيْءِ وَالدَّمِ وَالْمَنِيِّ، يَا عَمَّارُ، مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ وَالْمَاءُ الَّذِي فِي رَكْوَتِكَ إِلا سَوَاءٌ" . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ ثَابِتِ بْنِ حَمَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَإِبْرَاهِيمُ، وَثَابِتٌ ضَعِيفَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، میں اس وقت ایک کنویں کے کنارے ایک ڈول سے پانی نکال رہا تھا، آپ نے فرمایا: ”اے عمار! کیا کر رہے ہو؟“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! میں اپنے کپڑے پر لگی ہوئی بلغم کو دھونا چاہ رہا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! کپڑے کو پانچ وجہ سے دھویا جاتا ہے: پاخانہ لگا ہو، پیشاب لگا ہو، قے لگی ہو، خون لگا ہو یا منی لگی ہو۔ اے عمار! تمہاری بلغم، تمہارے آنسو اور تمہاری چھاگل میں موجود پانی ایک جیسی حیثیت رکھتے ہیں۔“ اس روایت کو صرف ثابت بن حماد نے نقل کیا ہے اور یہ بہت زیادہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے دو راوی ابراہیم اور ثابت دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 458]
حدیث نمبر: 452 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ، عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ، نا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَنَزَّهُوا مِنَ الْبَوْلِ فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنْهُ" . الْمَحْفُوظُ مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”پیشاب سے بچو، کیونکہ عام طور پر قبر میں عذاب اس وجہ سے ہوتا ہے۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہونے کے طور پر زیادہ محفوظ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 459]
حدیث نمبر: 453 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الآدَمِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ، يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، أَبِي الْجَهْمِ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الآدَمِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ" . سَوَّارٌ ضَعِيفٌ. خَالَفَهُ يَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ، فَرَوَاهُ عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ اس روایت کا راوی سوار ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 460]
حدیث نمبر: 454 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الأَهْوَازِيُّ ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، يَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ ، مُطَرِّفٍ ، مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الأَهْوَازِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نا يَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلا بَأْسَ بِبَوْلِهِ" . لا يُثْبَتُ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَيَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ ضَعِيفَانِ، وَسَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ أَيْضًا مَتْرُوكٌ، وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ فَقِيلَ عَنْهُ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلا بَأْسَ بِسُؤْرِهِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو، اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ یہ روایت مستند طور پر ثابت نہیں ہے۔ اس کے بعض راوی ضعیف ہیں اور ایک راوی متروک ہے۔ ایک قول کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ بات منقول ہے: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے اس کے جوٹھے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 461]
حدیث نمبر: 455 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ الرَّازِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، مُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ ، مُطَرِّفٍ ، أَبِي الْجَهْمِ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ الرَّازِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، نا مُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلا بَأْسَ بِسُؤْرِهِ" . كَذَا يُسَمِّيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، مُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ فَقَلَبَ اسْمَهُ، وَإِنَّمَا هُوَ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو، اس کے جوٹھے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 462]
حدیث نمبر: 456 سنن دارقطنی
مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ مِنْ حِفْظِهِ، نا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلا بَأْسَ بِسَلْحِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو، اس کی لید میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 463]
حدیث نمبر: 457 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ السَّمَرْقَنْدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحُ السَّمَّانُ ، أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ ، ابْنِ عَوْنٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ السَّمَرْقَنْدِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحُ السَّمَّانُ الْبَصْرِيُّ، نا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اسْتَنْزِهُوا مِنَ الْبَوْلِ فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنْهُ" . الصَّوَابُ مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”پیشاب سے بچو، کیونکہ عام طور پر قبر میں عذاب اسی کی وجہ سے ہوتا ہے۔“ زیادہ درست یہ ہے کہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 464]
حدیث نمبر: 458 سنن دارقطنی
أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، عَفَّانُ وَهُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نا عَفَّانُ وَهُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ ، نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ" . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اکثر قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 465]
حدیث نمبر: 459 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، إِسْرَائِيلُ ، أَبِي يَحْيَى ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" عَامَّةُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ فَتَنَزَّهُوا مِنَ الْبَوْلِ" . لا بَأْسَ بِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے، تو تم لوگ پیشاب سے بچو۔“ اس روایت کی سند میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 466]