☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: تر یا خشک منی کے پاک ہونے اور اس کے حکم کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: تر یا خشک منی کے پاک ہونے اور اس کے حکم کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 440 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الأَزْهَرِ ، إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ ، شَرِيكٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الأَزْهَرِ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ، قَالَ: إِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُخَاطِ وَالْبُزَاقِ، وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ أَنْ تَمْسَحَهُ بِخِرْقَةٍ أَوْ بِإِذْخِرَةٍ" . لَمْ يَرْفَعْهُ إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، هُوَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، ثِقَةٌ فِي حِفْظِهِ شَيْءٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کپڑوں پر منی لگ جانے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ بلغم اور تھوک کی طرح ہے، تمہارے لیے اتنا کافی ہو گا، تم اسے کسی کپڑے یا گھاس کے ذریعے صاف کر لو۔“ صرف اسحاق نامی راوی نے اس روایت کو ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 447]
حدیث نمبر: 441 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَّانِيُّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ، نا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي " الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ، قَالَ: إِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ النُّخَامَةِ وَالْبُزَاقِ أَمِطْهُ عَنْكَ بِإِذْخِرَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کپڑوں پر منی لگ جانے کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے یہ بات فرمائی ہے: ”یہ بلغم اور تھوک کی طرح ہے، تم اسے گھاس کے ذریعے صاف کر لو۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 448]
حدیث نمبر: 442 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، نا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، نا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ أَفْرُكُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ يَابِسًا، وَأَغْسِلُهُ إِذَا كَانَ رَطْبًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کپڑے سے منی کو کھرچ دیتی تھی، جب وہ خشک ہوتی تھی اور اگر وہ تر ہوتی تھی تو میں اسے دھو لیتی تھی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 449]
حدیث نمبر: 443 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنْ كُنْتُ لأَتْبَعُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَغْسِلُهُ" . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اگر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کپڑے میں (منی کا) داغ دیکھتی تھی تو اسے دھو دیتی تھی۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 450]
حدیث نمبر: 444 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَمْرُو بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو الأَشْعَثِ ، نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهُ مَنِيٌّ غَسَلَهُ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلاةِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى بُقْعَةٍ مِنْ أَثَرِ الْغُسْلِ فِي ثَوْبِهِ" . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کپڑے پر منی لگ جاتی تو آپ اسے دھو لیتے اور نماز کے لیے تشریف لے جاتے، جب کہ آپ کے کپڑے پر دھونے کے اثر کے نشان میں دیکھ رہی ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 451]
حدیث نمبر: 445 سنن دارقطنی
أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، الْمُتَوَكِّلُ بْنُ أَبِي الْفُضَيْلِ ، أُمِّ الْقَلُوصِ عَمْرَةَ الْغَاضِرِيَّةِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا الْمُتَوَكِّلُ بْنُ أَبِي الْفُضَيْلِ ، عَنْ أُمِّ الْقَلُوصِ عَمْرَةَ الْغَاضِرِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَرَى عَلَى الثَّوْبِ جَنَابَةً، وَلا الأَرْضِ جَنَابَةً، وَلا يُجَنِّبُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ" . لا يُثْبَتُ هَذَا، أُمُّ الْقَلُوصِ، لا تُثْبَتُ بِهَا حُجَّةٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ سمجھتے تھے: ”کپڑے کو جنابت لاحق نہیں ہوتی، زمین کو جنابت لاحق نہیں ہوتی اور کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو جنبی نہیں کرتا۔“ یہ روایت ثابت نہیں ہے، اس روایت کی راوی ام قلوص نامی خاتون کو مستند تسلیم نہیں کیا گیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 452]