☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا رُوِيَ فِي الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ فِي غُسْلِ الْجَنَابَةِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← پاکی کا بیان← بَابُ مَا رُوِيَ فِي الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ فِي غُسْلِ الْجَنَابَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 400 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، ابْنِ سِيرِينَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ:" سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل جنابت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 407]
Hadith No.: 401 Sunan Daraqutni
جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو السَّرِيِّ، يَعْنِي هَنَّادَ بْنَ السَّرِيِّ ، وَكِيعٌ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو السَّرِيِّ، يَعْنِي هَنَّادَ بْنَ السَّرِيِّ ، نا وَكِيعٌ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 408]
Hadith No.: 402 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ بَحْرٍ الْعَسْكَرِيُّ ، بَرَكَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ بَحْرٍ الْعَسْكَرِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا قَالُوا: نا بَرَكَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ لِلْجُنُبِ ثَلاثًا فَرِيضَةً" . هَذَا بَاطِلٌ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلا بَرَكَةُ، وَبَرَكَةُ هَذَا يَضَعُ الْحَدِيثَ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ وَكِيعٍ، الَّذِي كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا مُرْسَلا، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا"، وَتَابَعَ وَكِيعًا، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، وَغَيْرُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنبی شخص کے لیے (غسل جنابت میں) تین مرتبہ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو فرض قرار دیا ہے۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یہ روایت باطل ہے۔ برقہ نامی راوی کے علاوہ اور کسی نے اسے بیان نہیں کیا اور برقہ نامی یہ راوی اپنی طرف سے حدیثیں بنایا کرتا تھا۔ صحیح روایت وہ ہے، جسے وکیع نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے ہم اس سے پہلے ”مرسل“ روایت کے طور پر ابن سیرین کے حوالے سے نقل کر چکے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 409]
Hadith No.: 403 Sunan Daraqutni
جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانُ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، ابْنِ سِيرِينَ
ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالاسْتِنْشَاقِ مِنَ الْجَنَابَةِ ثَلاثًا" .
Translation: محمد محی الدین .
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 410]
Hadith No.: 404 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، هُشَيْمٌ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: نا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ أَعَادَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ وَاسْتَأْنَفَ الصَّلاةَ" .وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ: " إِذَا أُنْسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ انْصَرَفَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَأَعَادَ الصَّلاةَ" . قَالَ الشَّيْخُ الْحَافِظُ: لَيْسَ لِعَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ إِلا هَذَا الْحَدِيثُ، عَائِشَةُ بِنْتُ عَجْرَدٍ لا تَقُومُ بِهَا حُجَّةٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”اگر غسل جنابت میں (آدمی کلی کرتا ہو اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے) تو وہ دوبارہ کلی کرے گا اور ناک میں پانی ڈالے گا اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی، وہیں سے پڑھ لے گا۔“ ابن عرفہ بیان کرتے ہیں: ”اگر آدمی غسل جنابت میں کلی کرنا ہو اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے، اور (نماز کے دوران اسے یاد آئے) تو وہ نماز چھوڑ کر جائے گا، کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔“ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: عائشہ بنت عجرد نامی راوی خاتون سے صرف یہی روایت منقول ہے اور ان کی نقل کردہ روایت مستند قرار نہیں دی جا سکتی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 411]
Hadith No.: 405 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ نا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، نا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُثْمَانَ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" يُعِيدُ فِي الْجَنَابَةِ وَلا يُعِيدُ فِي الْوُضُوءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عائشہ بنت عجرد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”آدمی غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو بھولنے کی صورت میں نماز دوبارہ پڑھے گا، البتہ وضو میں وہ ایسا نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 412]
Hadith No.: 406 Sunan Daraqutni
عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا أَسْبَاطٌ، حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا يُعِيدُ إِلا أَنْ يَكُونَ جُنُبًا" .
Translation: محمد محی الدین .
عائشہ بنت عجرد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”آدمی نماز اسی وقت دہرائے گا جب وہ جنبی ہو۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 413]
Hadith No.: 407 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، أَبُو حَنِيفَةَ ، عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنِ ابْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ،" فِي جُنُبٍ نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ، قَالَتْ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيُعِيدُ الصَّلاةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عائشہ بنت عجرد نے جنبی شخص کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ”جو (غسل کرتے ہوئے) کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جاتا ہے۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات فرمائی ہے: ”وہ کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور دوبارہ نماز ادا کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 414]
Hadith No.: 408 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، ونا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ" . قَالَ: تَابَعَهُ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ فَوَصَلَهُ، وَأَرْسَلَهُ غَيْرُهُمَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور یہ ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ تاہم دیگر راویوں نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 415]
Hadith No.: 409 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلادٍ ، الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، حَمَّادٌ ، عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلادٍ ، نا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ هَذَيْنِ، وَغَيْرُهُمَا. يَرْوِيهِ عَنْهُ، عَنْ عَمَّارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا يَذْكُرُ أَبَا هُرَيْرَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک سند میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 416]