☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 55
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 336 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ أَبُو سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ ، إِسْرَائِيلُ ، جَابِرٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ أَبُو سَعِيدٍ ، بِبَالِسَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص وضو کرے تو اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 341]
حدیث نمبر: 337 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْحَسَنِ التَّمِيمِيُّ ، حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، جَابِرٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْحَسَنِ التَّمِيمِيُّ ، نا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ سَوَاءً، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" وَلْيَسْتَنْثِرْ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: «وليستثر.» [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 342]
حدیث نمبر: 338 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ الْبَلْخِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ الْعَائِذِيُّ أَبُو الْحَسَنِ الأَنْطَاكِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامِغَانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، جَابِرٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ الْبَلْخِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ الْعَائِذِيُّ أَبُو الْحَسَنِ الأَنْطَاكِيُّ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامِغَانِيُّ ، وَكَانَ رَجُلا صَالِحًا، نا عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَضْمَضَةُ وَالاسْتِنْشَاقُ مِنَ الْوُضُوءِ الَّذِي لا يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلا بِهِمَا، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . جَابِرٌ ضَعِيفٌ، وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ فَأَرْسَلَهُ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُطِيعٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کا ایسا حصہ ہے جس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں پر مسح کیا جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی جابر ضعیف ہے، اس سے نقل کرنے کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حکم بن عبداللہ نامی راوی نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی زیادہ درست محسوس ہوتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 343]
حدیث نمبر: 339 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَبُو مُطِيعٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، جَابِرٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا أَبُو مُطِيعٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ مِنْ وَظِيفَةِ الْوُضُوءِ لا يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلا بِهِمَا، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ مَوْقُوفًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کے ان اعمال میں سے ایک ہے، جن کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو عمر بن قیس نامی راوی نے اپنی سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 344]
حدیث نمبر: 340 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْخَصِيبُ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْخَصِيبُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ، نا أَبُو مَنْصُورٍ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ فِي الْوُضُوءِ، وَمِنَ الْوَجْهِ فِي الإِحْرَامِ" . عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ضَعِيفٌ. وَرَوَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”وضو میں دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی دونوں کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا) اور احرام میں یہ چہرے کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں کو ڈھانپا نہیں جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی عمر بن قیس ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، تاہم اس میں کچھ اختلاف کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 345]
حدیث نمبر: 341 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَضْمَضَةُ وَالاسْتِنْشَاقُ سُنَّةٌ، وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ضَعِيفٌ، وَالْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ مِثْلُهُ. خَالَفَهُ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، فَرَوَاهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَلا يَصِحُّ أَيْضًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا راوی اسماعیل بن مسلم ضعیف ہے اور قاسم بن غصن بھی اس کی مانند ضعیف ہے۔ علی بن ہاشم نے اس روایت کو نقل کرنے میں کچھ اختلاف کیا ہے، انہوں نے اسے اپنی سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کیا ہے، لیکن یہ بھی مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 346]
حدیث نمبر: 342 سنن دارقطنی
أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ كَعْبٍ ، عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، مِنْ كِتَابِهِ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ كَعْبٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . وَرُوِيَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص وضو کرے تو اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 347]
حدیث نمبر: 343 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، خَلادُ بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، نا خَلادُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 348]
حدیث نمبر: 344 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 349]
حدیث نمبر: 345 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ابْنُ يَاسِينَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَالَجَ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا ابْنُ يَاسِينَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَالَجَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، بِهَذَا مِثْلَهُ. مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ هَذَا مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ. وَرَوَاهُ يُوسُفُ بْنُ مِهْرَانَ، عَن ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کا ایک راوی محمد بن زیاد متروک الحدیث ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 350]
حدیث نمبر: 346 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَكِيعٌ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . وَرُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہی روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی نقل کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 351]
حدیث نمبر: 347 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِيُّ ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، ابْنُ عُلاثَةَ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نا ابْنُ عُلاثَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَمَضْمَضُوا وَاسْتَنْشِقُوا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَابْنُ عُلاثَةَ ضَعِيفَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”(وضو کرتے ہوئے) کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو، دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کے ایک راوی عمرو بن حصین اور دوسرے راوی ابن علاثہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 352]
حدیث نمبر: 348 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . ابْنُ مُحَرَّرٍ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا ایک راوی ابن محرر متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 353]
حدیث نمبر: 349 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ الْقَلانِسِيِّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْبَخْتَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ ، سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا جَعْفَرُ بْنُ الْقَلانِسِيِّ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا الْبَخْتَرِيُّ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، نا الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ ضَعِيفٌ، وَأَبُوهُ مَجْهُولٌ. وَرَوَى عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کا راوی بختری بن عبید ضعیف ہے اور اس کا والد مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 354]
حدیث نمبر: 350 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ الأَحْمَرُ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَشْعَثُ ، الْحَسَنِ ، أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ الأَحْمَرُ ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . رَفَعَهُ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي مُوسَى.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ اس روایت کو علی بن جعفر نامی راوی نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت ”موقوف“ ہے، اس روایت کے راوی حسن نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 355]
حدیث نمبر: 351 سنن دارقطنی
الْحَسَنِ ، أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا عَبْدُ الرَّحِيمِ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . مَوْقُوفٌ. قَالَ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الْفَرَّاءُ، وَغَيْرُهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ. وَرُوِيَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔ یہی روایت سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 356]
حدیث نمبر: 352 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" وَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْمَاقَيْنِ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً . شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَقَدْ وَقَفَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ (انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے:) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دونوں آنکھوں کے گوشوں کا بھی مسح کیا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے سر مبارک کا ایک مرتبہ مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی شہر بن حوشب مستند نہیں ہے۔ سلیمان بن حرب نامی راوی نے اس روایت کو ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ راوی ثقہ اور مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 357]
حدیث نمبر: 353 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 358]
حدیث نمبر: 354 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَمَّادٌ ، سِنَانٍ ، شَهْرٍ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا حَمَّادٌ ، عَنْ سِنَانٍ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" ، بِالشَّكِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات فرمائی ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یعنی اس روایت میں شک پایا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 359]
حدیث نمبر: 355 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، أَبُو مُسْلِمٍ ، أَبُو عُمَرَ ، ومُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، نا أَبُو مُسْلِمٍ ، ثنا أَبُو عُمَرَ ، ومُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالا: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . أَسْنَدَهُ هَؤُلاءِ عَنْ حَمَّادٍ، وَخَالَفَهُمْ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ حَافِظٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راویوں نے حماد نامی راوی کے حوالے سے اسے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم سلیمان بن حرب نامی راوی نے مختلف بات نقل کی ہے۔ یہ صاحب ثقہ ہیں اور حافظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 360]