☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ السُّنَنِ الَّتِي فِي الرَّأْسِ وَالْجَسَدِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← پاکی کا بیان← بَابُ السُّنَنِ الَّتِي فِي الرَّأْسِ وَالْجَسَدِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 310 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، زَكَرِيَّا ، مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَشْرٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: قَصُّ الشَّارِبِ، وَإِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ، وَالسِّوَاكُ، وَالاسْتِنْشَاقُ بِالْمَاءِ، وَقَصُّ الأَظْفَارِ، وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَحَلْقُ الْعَانَةِ وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ" . قَالَ زَكَرِيَّا: قَالَ مُصْعَبٌ: نَسِيتُ الْعَاشِرَةَ إِلا أَنْ يَكُونَ الْمَضْمَضَةُ. رَوَاهُ خَارِجَةُ، عَنْ زَكَرِيَّا، وَقَالَ:" وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ، يَعْنِي الاسْتِنْجَاءَ بِالْمَاءِ". تَفَرَّدَ بِهِ مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ. وَخَالَفَهُ أَبُو بِشْرٍ، وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، فَرَوَيَاهُ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ، قَوْلَهَ غَيْرَ مَرْفُوعٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دس چیزیں فطرت کا حصہ ہیں: مونچھیں چھوٹی کروانا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، پانی کے ذریعہ ناک صاف کرنا، ناخن تراشنا، بغل کے بال صاف کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا اور پانی کے ذریعے استنجاء کرنا۔“ زکریا نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: مصعب نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ”دسویں بات میں بھول گیا ہوں، البتہ وہ کلی کرنا ہو گی۔“ خارجہ نامی راوی نے اس بات کو زکریا نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے: حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ ”انتقاص الماء“ کا مطلب پانی کے ذریعے استنجاء کرنا ہے۔ اس بات کو نقل کرنے میں مصعب بن شبہ نامی راوی منفرد ہیں۔ ابوبشر اور سلیمان نامی راوی نے اس بات کو مختلف طور پر نقل کیا ہے، انہوں نے اس روایت کو طلق بن حبیب کے حوالے سے، ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ روایت ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 315]