☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: (وضو کے دوران) دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو لینا جائز ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: (وضو کے دوران) دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو لینا جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 285 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، مَرْوَانُ ، إِسْمَاعِيلُ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نا نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، ثنا مَرْوَانُ ، نا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ زِيَادٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَسَأَلَهُ عَنِ الْوُضُوءِ، فَقَالَ: أَبْدَأُ بِالْيَمِينِ أَوْ بِالشِّمَالِ؟" فَأَضْرَطَ عَلِيٌّ بِهِ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَبَدَأَ بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْيَمِينِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زیاد نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا اور بولا: ”میں دائیں ہاتھ کے ذریعہ آغاز کروں یا بائیں ہاتھ کے ذریعے آغاز کروں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے جھڑکا اور پھر آپ نے پانی منگوایا اور (وضو کرتے ہوئے) دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو لیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 290]
حدیث نمبر: 286 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَلِيًّا
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِنْتِ السُّدِّيِّ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَلِيًّا أَبْدَأُ بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْيَمِينِ فِي الْوُضُوءِ؟" فَأَضْرَطَ بِهِ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِهِ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَبَدَأَ بِشِمَالِهِ قَبْلَ يَمِينِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زیاد نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”میں وضو کے دوران اپنے دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو سکتا ہوں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے ڈانٹا، پھر انہوں نے پانی منگوایا اور دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو لیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 291]
حدیث نمبر: 287 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، لِعَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ: قِيلَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ بَدَأَ بِمَيَامِنِهِ فِي الْوُضُوءِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ فَبَدَأَ بِمَيَاسِرِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زیاد نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: ”سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وضو میں ہمیشہ دائیں عضو کو پہلے دھوتے ہیں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور وضو کرتے ہوئے بائیں طرف سے آغاز کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 292]
حدیث نمبر: 288 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَوْفٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدَ ، عَلِيٌّ
نا نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ، نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدَ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلامُ:" مَا أُبَالِي إِذَا أَتْمَمْتُ وُضُوئِي بِأَيِّ أَعْضَائِي بَدَأْتُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: ”جب میں وضو پورا کرتا ہوں تو میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں نے (دائیں یا بائیں) کون سے عضو سے آغاز کیا ہے؟“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 293]
حدیث نمبر: 289 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى، نا مُعْتَمِرُ، وَخَلَفُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَوْفٍ بِهَذَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 294]
حدیث نمبر: 290 سنن دارقطنی
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا مُوسَى، نا أَبُو بَكْرٍ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" مَا أُبَالِي لَوْ بَدَأْتُ بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْيَمِينِ إِذَا تَوَضَّأْتُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا، جب میں وضو کرنے لگوں تو دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ سے آغاز کر لوں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 295]
حدیث نمبر: 291 سنن دارقطنی
جَعْفَرٌ ، مُوسَى ، أَبُو بَكْرٍ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ
نا نا جَعْفَرٌ ، نا مُوسَى ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" لا بَأْسَ أَنْ تَبْدَأَ بِرِجْلَيْكَ قَبْلَ يَدَيْكَ" . هَذَا مُرْسَلٌ وَلا يُثْبَتُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ (بن عباس رضی اللہ عنہما) یہ بات بیان کرتے ہیں: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تم (وضو میں) اپنے دونوں پاؤں دونوں بازوؤں سے پہلے دھو لو۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہے اور یہ ثابت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 296]
حدیث نمبر: 292 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، أَبِي الْعُبَيْدَيْنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
نا نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيِّ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْعُبَيْدَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَوَضَّأَ فَبَدَأَ بِمَيَاسِرِهِ، فَقَالَ: لا بَأْسَ . صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو وضو کرتے ہوئے بائیں طرف کے اعضاء کو پہلے دھو لیتا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 297]