☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الطَّهَارَةِ← بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 253 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ مَرَّةً مَرَّةً، ثُمَّ قَالَ: " هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّذِي لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةً إِلا بِهِ"، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوءٌ، مَنْ تَوَضَّأَ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ النَّبِيِّينَ قَبْلِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کے لیے پانی منگوایا، آپ نے اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وضو کا وہ طریقہ ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جسے وضو کرنے پر دوگنا اجر ملے گا۔“ پھر آپ کچھ دیر ٹھہرے رہے، پھر آپ نے پانی منگوایا، پھر تین، تین مرتبہ وضو کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کے وضو کا طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 258]
حديث رقم: 254 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَلامٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، نا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَلامٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 259]
حديث رقم: 255 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، سَلامٌ الطَّوِيلُ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، شَبَابَةُ ، سَلامُ بْنُ سَلْمٍ ، زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، نا سَلامٌ الطَّوِيلُ . ح ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَيْضًا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا شَبَابَةُ ، نا سَلامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کے بعض راویوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 260]
حديث رقم: 256 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ رُشَيْدٍ ، دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ رُشَيْدٍ ، وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالا: نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً مَرَّةً، وَقَالَ: " هَذَا وُضُوءُ مَنْ لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ الصَّلاةَ إِلا بِهِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَقَالَ:" هَذَا وُضُوءُ مَنْ يُضَاعَفُ اللَّهُ لَهُ الأَجْرَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، وَقَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِي" . تَفَرَّدَ بِهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ، وَالْمُسَيِّبُ ضَعِيفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ وہ وضو ہے، جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے دو، دو مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کا وضو کرنے کا طریقہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ دوگنا اجر عطا کرے گا۔“ پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے رسولوں کے وضو کا طریقہ ہے۔“ اس روایت کو حفص بن میسرہ سے نقل کرنے میں مسیب بن واضح نامی راوی منفرد ہے اور مسیب نامی یہ راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 261]
حديث رقم: 257 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أَبِي ، الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَبُو إِسْرَائِيلَ ، زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نا أَبُو إِسْرَائِيلَ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ مَرَّةً وَاحِدَةً فَتِلْكَ وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّتِي لا بُدَّ مِنْهَا، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ فَلَهُ كِفْلانِ، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثَلاثًا فَذَلِكَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ الأَنْبِيَاءِ قَبْلِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک بار وضو کرتا ہے، تو یہ وضو کا ایسا طریقہ ہے جو ضروری ہے اور جو شخص دو مرتبہ وضو کرتا ہے، تو اسے دوگنا اجر ملے گا اور جو شخص تین مرتبہ وضو کرتا ہے، تو یہ میرا اور مجھ سے پہلے آنے والے انبیاء کا طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 262]
حديث رقم: 258 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، زَيْدِ بْنِ الْحَوَارِيِّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحَوَارِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً، وَقَالَ: " هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ، وَوُضُوءُ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاةٌ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ:" هَذَا وُضُوءُ مَنْ تَوَضَّأَهُ أَعْطَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كِفْلَيْنِ مِنَ الأَجْرِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ قَبْلِي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”یہ وضو کا وہ طریقہ ہے، جو شخص اس طرح وضو نہ کرے، اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔“ پھر آپ نے دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جو اس طرح وضو کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے دوگنا اجر عطا کرے گا۔“ پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے آنے والے پیغمبروں کا طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 263]
حديث رقم: 259 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، نا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثَلاثًا ثَلاثًا وَرَأَيْتُهُ يَتَوَضَّأُ مَرَّةً مَرَّةً" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبید اللہ بن ابورافع اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک، ایک مرتبہ بھی وضو کرتے دیکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 264]
حديث رقم: 260 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِنْتِ السُّدِّيِّ ، شَرِيكٌ ، ثَابِتٍ يَعْنِي الثُّمَالِيَّ ، لأَبِي جَعْفَرٍ ، جَابِرٌ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِنْتِ السُّدِّيِّ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ ثَابِتٍ يَعْنِي الثُّمَالِيَّ ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي جَعْفَرٍ : حَدَّثَكَ جَابِرٌ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَثَلاثًا ثَلاثًا"؟ قَالَ: نَعَمْ .
الترجمة: محمد محی الدین .
ثابت ثمالی بیان کرتے ہیں: میں نے امام ابوجعفر (امام محمد باقر) سے یہ دریافت کیا: کیا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے آپ کو یہ حدیث سنائی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ اور دو، دو مرتبہ اور تین، تین مرتبہ وضو کیا ہے، تو امام ابوجعفر (یعنی امام باقر) نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ اس روایت کا راوی ثمالی مستند نہیں ہے اور اس روایت کا دوسرا راوی ابن بنت سدی ثقہ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 265]
حديث رقم: 261 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ
نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ" . وَكَذَا قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ، وَإِنَّمَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ، وَلَيْسَ هُوَ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زید جہنی رضی اللہ عنہ جن کو خواب میں اذان دینے کا طریقہ دکھایا گیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا، آپ نے اپنے چہرہ مبارک کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو دو مرتبہ دھویا اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے۔ ابن عیینہ نے اسی طرح نقل کیا ہے، ویسے اس کے راوی سیدنا عبداللہ بن زید المازنی رضی اللہ عنہ ہیں اور یہ وہ صحابی نہیں ہیں، جنہیں خواب میں اذان دینے کا طریقہ سکھایا گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 266]
حديث رقم: 262 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءُ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زید جہنی رضی اللہ عنہ جنہیں خواب میں اذان دینے کا طریقہ دکھایا گیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے وضو کیا تو آپ نے چہرہ مبارک کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو دو مرتبہ دھوئے اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے اور اپنے سر کا دو مرتبہ مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 267]
حديث رقم: 263 سنن الدارقطني
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو بَكْرٍ ، ابْنُ عُيَيْنَةَ
نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ: وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 268]
حديث رقم: 264 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، سُفْيَانُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا سُفْيَانُ بِهَذَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور دونوں بازوؤں کو دو، دو مرتبہ دھویا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 269]
حديث رقم: 265 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَسَنٍ الْمَازِنِيِّ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، بِالْمَدِينَةِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَسَنٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَبِي حَسَنٍ الْمَازِنِيَّ، أَتَى إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ابْنُ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، فَدَعَا لَهُ بِتَوْرِ مَاءٍ، فَأَكْفَأَ التَّوْرَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، يُكْفِئُ التَّوْرَ عَلَى يَدَيْهِ ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي التَّوْرِ فَغَرَفَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثَلاثَ غَرَفَاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ كُلَّ يَدٍ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقِ، ثُمَّ أَخَذَ مِنَ الْمَاءِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ أَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن یحییٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: عمرو بن ابوحسن مازنی، سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی اللہ عنہ ہیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیں۔ عمرو بن ابوحسن نے گزارش کی: ”کیا آپ ہمیں یہ کر کے دکھا سکتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟“ تو سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ پھر سیدنا عبداللہ نے پانی کا برتن منگوایا، انہوں نے اس برتن میں سے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا اور دائیں ہاتھ کو تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے برتن میں سے پانی اپنے دونوں ہاتھوں پر انڈیلا اور دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ برتن میں داخل کیے اور ایک چلو پانی لے کر اس کے ذریعے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر انہوں نے تین مرتبہ چلو میں پانی لے کر ناک صاف کیا، پھر انہوں نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، ہر ایک بازو کو کہنیوں تک دھویا، پھر کچھ پانی لے کر اس کے ذریعے سر کا مسح کیا، وہ اپنے ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف لے گئے، پھر پیچھے سے آگے کی طرف لائے، پھر انہوں نے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 270]
حديث رقم: 266 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، حُمْرَانَ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا يَوْمًا بِوُضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى مثل ذَلِكَ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى مثل ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ نَحْو وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ لا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَكَانَ عُلَمَاؤُنَا يَقُولُونَ: هَذَا الْوُضُوءُ أَسْبَغُ مَا يَتَوَضَّأُ بِهِ أَحَدٌ لِلصَّلاةِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
حمران بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ایک دن وضو کے لیے پانی منگوایا، پھر انہوں نے وضو کیا، دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دائیں بازو کو کہنی تک تین مرتبہ دھویا اور پھر بائیں بازو کو بھی اسی طرح دھویا، پھر انہوں نے سر کا مسح کیا، پھر انہوں نے اپنے دائیں پاؤں کو ٹخنوں تک تین مرتبہ دھویا اور پھر بائیں پاؤں کو بھی اس طرح دھویا، اور یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے اسی طرح وضو کیا جس طرح میں نے وضو کیا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ’جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور پھر اٹھ کر دو نفل ادا کر لے، جن میں وہ اپنے خیالوں میں گم نہ رہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت کر دے گا۔‘“ ابن شہاب زہری بیان کرتے ہیں: ہمارے علماء نے یہ بات بیان کی ہے: ”نماز کے لیے اچھی طرح وضو کرنے کا یہی طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 271]
حديث رقم: 267 سنن الدارقطني
أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَدِّهِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأَ أَدَارَ الْمَاءَ عَلَى مِرْفَقَيْهِ" . ابْنُ عَقِيلٍ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو آپ اپنی کہنیوں تک پانی بہایا کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی ابن عقیل مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 272]
حديث رقم: 268 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَبُو قِلابَةَ ، مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا أَبُو قِلابَةَ ، نا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ" . مَعْمَرٌ وَأَبُوهُ ضَعِيفَانِ، وَلا يَصِحُّ هَذَا.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبیداللہ نامی راوی نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو آپ (ہاتھ دھوتے ہوئے) اپنی انگوٹھی کو حرکت دیتے تھے۔ اس روایت کا راوی معمر اور اس کا والد دونوں ضعیف ہیں اور یہ روایت مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 273]
حديث رقم: 269 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَمِّي ، أَبِي ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ ، حُمْرَانَ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ ، عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، قَالَ:" هَلُمُّوا أَتَوَضَّأُ لَكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ حَتَّى مَسَّ أَطْرَافَ الْعَضُدَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ أَمَرَّ يَدَيْهِ عَلَى أُذُنَيْهِ وَلِحْيَتِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حمران بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو سنا، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ لوگ آگے آئیں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طریقے کے مطابق وضو کر کے آپ لوگوں کو دکھاؤں۔“ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے چہرے کو دھویا، بازوؤں کو کہنیوں تک دھویا، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے کندھوں کے کناروں تک کو چھو لیا، پھر انہوں نے اپنے سر کا مسح کیا، اور دونوں ہاتھ کانوں اور داڑھی پر سے گزارے اور پھر دونوں پاؤں کو دھو لیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 274]