☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 253
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 253
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ مَرَّةً مَرَّةً، ثُمَّ قَالَ: " هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّذِي لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةً إِلا بِهِ"، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوءٌ، مَنْ تَوَضَّأَ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ النَّبِيِّينَ قَبْلِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کے لیے پانی منگوایا، آپ نے اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وضو کا وہ طریقہ ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جسے وضو کرنے پر دوگنا اجر ملے گا۔“ پھر آپ کچھ دیر ٹھہرے رہے، پھر آپ نے پانی منگوایا، پھر تین، تین مرتبہ وضو کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کے وضو کا طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 258]
← Previous Hadith (252) Back to Bab Next Hadith → (254)