☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْآسَارِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← پاکی کا بیان← بَابُ الْآسَارِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 171 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ بِمَا أَفْضَلَتِ السِّبَاعُ" . إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ أَبِي يَحْيَى ضَعِيفٌ، وَتَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے درندوں کے جو ٹھے پانی سے وضو کیا ہے۔ اس روایت کا راوی ابراہیم بن ابویحییٰ ہے، جو ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 175]
Hadith No.: 172 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الشَّافِعِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا الشَّافِعِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَتَوَضَّأُ بِمَا أَفْضَلَتِ الْحُمُرُ؟ قَالَ:" وَبِمَا أَفْضَلَتِ السِّبَاعُ" . ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ ضَعِيفٌ أَيْضًا، وَهُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! کیا ہم گدھوں کے جو ٹھہرے پانی سے وضو کر لیا کریں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”درندوں کے جوٹھے پانی سے (بھی وضو) کر لیا کرو۔“ اس روایت کا راوی ابن ابی حبیبہ، ضعیف ہے، اس کا نام ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 176]
Hadith No.: 173 Sunan Daraqutni
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، الشَّافِعِيُّ ، سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ ، ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، قَالَ: وَحَدَّثَ الشَّافِعِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، بِهَذَا نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ داؤد بن حصین سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 177]
Hadith No.: 174 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحَنَّانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَتَّابٍ ، أَبُو كَامِلٍ ، يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، الضَّحَّاكِ بْنِ عَبَّادٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحَنَّانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَتَّابٍ ، نا أَبُو كَامِلٍ ، نا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثَمَنُ الْكَلْبِ خَبِيثٌ، وَهُوَ أَخْبَثُ مِنْهُ" . يُوسُفُ السَّمْتِيُّ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کتے کی قیمت ناپاک ہے اور وہ خود اس سے بھی زیادہ ناپاک ہے۔“ اس روایت کا راوی یوسف سمتی، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 178]
Hadith No.: 175 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو النَّضْرِ ، عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، أَبُو زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو النَّضْرِ ، نا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَيَشُقُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي دَارَ فُلانٍ وَلا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السِّنَّوْرُ سَبْعٌ" . تَفَرَّدَ بِهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، وَهُوَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ انصاریوں کے گھر تشریف لے گئے، ان کے گھروں سے پہلے جو گھر تھے (وہاں آپ تشریف نہیں لے کر گئے) تو یہ بات ان لوگوں کو گراں گزری، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ فلاں صاحب کے گھر تشریف لے آئے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لائے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی وجہ یہ ہے: تمہارے گھر میں کتا موجود ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”ان کے گھر میں بلی موجود ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلی درندوں میں شامل ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں عیسیٰ بن مسیب نامی راوی منفرد ہیں اور یہ احادیث نقل کرنے میں قابل اعتماد ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 179]
Hadith No.: 176 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، وَثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، جَمِيعًا، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السِّنَّوْرُ سَبْعٌ" . وَقَالَ وَكِيعٌ: الْهِرُّ سَبْعٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلی درندہ ہے۔“ ایک روایت میں بلی کے لیے لفظ ”الھر“ استعمال ہوا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 180]