☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نیند سے بیدار ہونے والے شخص کا دونوں ہاتھ دھونا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: نیند سے بیدار ہونے والے شخص کا دونوں ہاتھ دھونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 123 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي إِنَائِهِ، أَوْ فِي وُضُوئِهِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثًا فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ مِنْهُ" ، تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ شُعْبَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اس وقت تک اپنا ہاتھ کسی برتن میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وضو کے پانی میں داخل نہ کرے، جب تک ان ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ بات نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 127]
حدیث نمبر: 124 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَبْدُ الْبَاقِي بْنُ نَافِعٍ ، الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَبْدُ الْبَاقِي بْنُ نَافِعٍ قَالا: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نا زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ النَّوْمِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ وَلا عَلَى مَا وَضَعَهَا" . إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنا چاہے تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک داخل نہ کرے، جب تک اسے دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا، اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ اور اس نے اسے کہاں رکھا تھا؟“ اس کی سند ”حسن“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 128]
حدیث نمبر: 125 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَقِيلٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نا عَمِّي ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ مِنْهُ، أَوْ أَيْنَ طَافَتْ يَدُهُ . فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ حَوْضًا، فَحَصَبَهُ ابْنُ عُمَرَ، وَقَالَ: أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ حَوْضًا. إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک نہ ڈالے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات کے وقت کہاں رہا ہے یا اس کے ہاتھ نے کہاں کا طواف کیا ہے؟“ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہا: آپ کا کیا خیال ہے؟ اگر وہ شخص حوض سے وضو کرنا چاہ رہا ہو (تو پھر بھی اسے ایسا کرنا پڑے گا)؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کنکری ماری اور بولے: ”میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے حدیث سنا رہا ہوں اور تم یہ کہہ رہے ہو ’آپ کا کیا خیال ہے، اگر اس نے حوض سے وضو کرنا ہو؟‘“ اس روایت کی سند ”حسن“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 129]
حدیث نمبر: 126 سنن دارقطنی
عبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، أَبِي مَرْيَمَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
نا عبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، إِمْلاءً، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّ أَحَدُكُمْ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ، أَوْ أَيْنَ بَاتَتْ تَطُوفُ يَدُهُ" . وَهَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ أَيْضًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں داخل نہ کرے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ یا اس کا ہاتھ رات بھر کہاں گھومتا رہا ہے؟“ یہ حدیث ”حسن“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 130]