☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: (ارشاد باری تعالیٰ:)”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو“ کی تفسیر
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: (ارشاد باری تعالیٰ:)”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو“ کی تفسیر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 86 سنن دارقطنی
نا نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ، نا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، نا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ:" إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ سورة المائدة آية 6، قَالَ: يَعْنِي إِذَا قُمْتُمْ مِنَ النَّوْمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو، تو اپنے چہروں کو دھو لو۔“ زید بن اسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد ہے، جب تم نیند سے بیدار ہو۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 90]
حدیث نمبر: 87 سنن دارقطنی
نا نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، نا الْوَلِيدُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى:" يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ سورة المائدة آية 6، قَالَ: إِذَا قُمْتُمْ مِنَ النَّوْمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
امام مالک بن انس نے زید بن اسلم کا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ قول نقل کیا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو۔“ زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: جب تم نیند سے بیدار ہو (تو وضو کرو)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 91]