☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْمَاءِ الْمُسَخَّنِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الطَّهَارَةِ← بَابُ الْمَاءِ الْمُسَخَّنِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 81 سنن الدارقطني
إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ ، هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَسْلَمَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نا نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ ، نا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يُسَخَّنُ لَهُ مَاءٌ فِي قُمْقُمَةٍ وَيَغْتَسِلُ بِهِ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے ایک مٹکے میں پانی گرم کیا جاتا تھا، وہ اس پانی کے ذریعے غسل کرتے تھے۔ اس حدیث کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 85]
حديث رقم: 82 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ سَخَّنْتُ مَاءً فِي الشَّمْسِ، فَقَالَ:" لا تَفْعَلِي يَا حُمَيْرَا، فَإِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ" . غَرِيبٌ جِدًّا، خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ مَتْرُوكٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، اس دوران میں نے دھوپ میں کچھ پانی گرم کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے گوری! ایسا نہ کیا کرو، کیونکہ اس کے نتیجے میں برص ہو سکتا ہے۔“ یہ روایت انتہائی ”غریب“ ہے، اس کا راوی خالد بن اسماعیل ”متروک“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 86]
حديث رقم: 83 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْشَمُ ، فُلَيْحٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، نا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْشَمُ ، نا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَوَضَّأَ بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ أَوْ يُغْتَسَلَ بِهِ، وَقَالَ: إِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ" . عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْشَمُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ فُلَيْحٍ غَيْرُهُ، وَلا يَصِحُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، ایسے پانی کے ذریعے وضو کیا جائے جسے دھوپ میں رکھا گیا ہو، یا اس کے ذریعے غسل کیا جائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اس کے نتیجہ میں برص ہو سکتا ہے۔“ اس روایت کا راوی عمر بن محمد اعسم منکر الحدیث ہے۔ اس روایت کو اس کے علاوہ اور کسی نے بھی فلیح سے نقل نہیں کیا ہے اور زہری سے منقول ہونے کے حوالے سے یہ حدیث مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 87]
حديث رقم: 84 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيِّ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَسَّانَ بْنِ زَاهِرٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نا نا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيِّ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ حَسَّانَ بْنِ زَاهِرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" لا تَغْتَسِلُوا بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ، فَإِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حسان بن ازہر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دھوپ میں گرم کیے گئے پانی سے غسل نہ کرو، کیونکہ اس کے نتیجہ میں برص پیدا ہو سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 88]