☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 842
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 842
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ امْرَأَةِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهَا لَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَزَيَّنَتْ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ :" أَلَمْ أُخْبِرْكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا أَنْ نَعْتَزِلَ النُّفَسَاءَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً" . رَفَعَهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ عَنْهُ، وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابو بکر ہذلی، حسن بصری سے روایت کرتے ہیں، وہ حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی بیوی سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ نفاس (ولادت کے بعد خون) سے پاک ہوئیں تو انہوں نے زیب و زینت کی۔ تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں نہیں بتایا تھا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ہدایت کی تھی: ”ہم نفاس والی عورتوں سے چالیس دن تک الگ رہیں۔“ عمر بن ہارون نامی راوی نے اس کو مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جبکہ وکیع نامی راوی نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَيْضِ/حدیث: 854]
الحديث السابق → (841) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (843)