الْحُسَيْنُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، أَبِي قِلابَةَ ، عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وُضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيَمَسَّ بَشْرَتَهُ الْمَاءَ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن بجدان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے: ”بیشک پاک مٹی مسلمان کے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے اگر دس سال تک ایسا ہوتا رہا۔ جب آدمی پانی پالے تو اسے اپنے جسم پر پانی بہا لینا چاہیے۔ یہ اس کے لیے زیادہ بہتر ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 724]