أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ، فَقَالَ:" إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ" . قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: سَأَلْتُ أَبِي، وَأَبَا زُرْعَةَ عَنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ هَذَا، فَقَالا: قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ لَيْسَ مِمَّنْ يَقُومُ بِهِ حُجَّةٌ وَوَهَّنَاهُ، وَلَمْ يُثْبِتَاهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا قیس بن طلق رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ سے شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے جسم کا حصہ ہے۔“ ابن ابی حاتم بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد (ابوحاتم) اور ابوشیخ زرعہ سے محمد بن جابر کی نقل کردہ اس روایت کے بارے میں دریافت کیا، تو دونوں نے جواب دیا: ”قیس بن طلق ایسے نہیں ہیں، جن کو مستند تسلیم کیا جائے۔“ تو ان دونوں حضرات نے اس راوی کو کمزور ظاہر کیا اور اسے مستند قرار نہیں دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 541]