☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 4742
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 4742
حدیث نمبر: 4742 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْوَاثِقِ ، الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى الْبَرْمَكِيُّ ، مَعْنٌ ، مَالِكٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْوَاثِقِ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى الْبَرْمَكِيُّ ، نَا مَعْنٌ ، نَا مَالِكٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَتِ الْقُصْوَى لا تُسْبَقُ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى بَكْرٍ فَسَابَقَهُ فَسَبَقَهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سُبِقَتِ الْعَضْبَاءُ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الأَرْضِ إِلا وَضَعَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قصواء سے آگے کوئی نہیں نکل سکتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک دیہاتی ایک جوان اونٹ لایا، اس نے قصواء کے ساتھ مقابلہ کیا اور وہ اس سے آگے نکل گیا، تو یہ بات مسلمانوں کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص قصواء سے آگے نکل گیا ہے، تو آپ نے فرمایا: ”دنیا میں اللہ جسے بلندی عطا کرتا ہے، اسے کبھی نیچے بھی کر دیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ السَّبَقِ بَيْنَ الْخَيْلِ وَمَا رُوِيَ فِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ زِيَادَةٌ فِي الْكِتَابِ/حدیث: 4828]
پچھلی حدیث → (4741) باب پر واپس ← اگلی حدیث (4743)