☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 4452
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 4452
حدیث نمبر: 4452 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شِرْكٍ لَمْ يُقْسَمْ: رَبْعَةٌ، أَوْ حَائِطٌ لا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَبِيعَهُ حَتَّى يَسْتَأْذِنَ شَرِيكَهُ" ، وَقَالَ ابْنُ مَخْلَدٍ: حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ، فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ، فَإِنْ بَاعَهُ، وَلَمْ يُؤْذِنْهُ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ"، لَمْ يَقُلْ: يُقْسَمُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ إِلا ابْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ الْحُفَّاظِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا کہ ”ہر ایسی چیز میں شفع کیا جا سکتا ہے جو دو لوگوں کی مشترکہ ملکیت ہو، اور اسے تقسیم نہ کیا جا سکتا ہو، جیسے کہ کوئی زمین ہو یا کوئی باغ ہو۔ آدمی کے لیے اس کو فروخت کرنا اس وقت تک جائز نہیں ہو گا جب وہ اپنے شراکت دار سے اس کی اجازت نہیں لیتا۔“ ایک روایت میں یہ بات ہے کہ جب تک اس کا شراکت دار اس سے اجازت نہیں دیتا، اگر وہ شراکت دار چاہے، تو اسے لے اگر چاہے، تو اسے ترک کر دے۔ اگر کوئی شخص ایسی جگہ کو فروخت کر دیتا ہے اور اپنے شراکت دار کو اطلاع نہیں دیتا تو شراکت دار اس جگہ کا زیادہ حق دار ہو گا۔ اس روایت میں ”تقسیم کیا جا سکے“ کے الفاظ صرف عبداللہ بن ادریس نامی راوی نے نقل کیے ہیں اور یہ صاحب ثقہ اور حافظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4532]
پچھلی حدیث → (4451) باب پر واپس ← اگلی حدیث (4453)