☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 4443
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 4443
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، يَعْلَى ، وَسَلَمَةَ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ عَمَّيْهِ يَعْلَى ، وَسَلَمَةَ ابْنِي أُمَيَّةَ، قَالا: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَمَعَنَا صَاحِبٌ لَنَا مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَقَاتَلَ رَجُلا فَعَضَّ الرَّجُلُ ذِرَاعَهُ فَجَذَبَهَا مِنْ فِيهِ فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَذَهَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ الْعَقْلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَنْطَلِقُ أَحَدُكُمْ إِلَى أَخِيهِ فَيَعَضُّهُ عَضِيضَ الْفَحْلِ، ثُمَّ يَأْتِي يَسْأَلُ الْعَقْلَ لا حَقَّ لَكَ، فَأَطَلَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سفیان بن عبداللہ اپنے دو چچاؤں سیدنا یعلیٰ اور سیدنا سلمہ کا بیان نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں شریک ہوئے، ہمارے ساتھ مکہ میں رہنے والا ایک شخص بھی تھا، اس کی ایک شخص کے ساتھ لڑائی ہو گئی، اس نے دوسرے کے بازو پر زور سے کاٹا، دوسرے شخص نے اس کے منہ سے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کے سامنے والے دو دانت ٹوٹ گئے۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تا کہ وہ اس کی دیت دلوائیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف جا کر اسے سانڈ کی طرح کاٹ لیتا ہے اور پھر وہ آ جاتا ہے تا کہ اس بارے میں مطالبہ کرے، تمہیں کوئی حق نہیں ملے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4523]
الحديث السابق → (4442) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (4444)