☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3676
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3676
حدیث نمبر: 3676 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّ سَلَمَةَ فِي شَوَّالٍ وَجَمَعَهَا فِي شَوَّالٍ، وَقَالَ: إِنْ شِئْتِ أَنْ أُسَبِّعَ عِنْدَكِ وَأُسَبِّعَ عِنْدَ صَوَاحِبَاتِكِ وَإِلا فَثَلاثَتُكِ، ثُمَّ أَدُورَ عَلَيْكِ فِي لَيْلَتِكِ، قَالَتْ: بَلْ ثَلِّثْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالملک بن ابوبکر بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شوال کے مہینے میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، شوال کے مہینے میں ان کی رخصتی ہوئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں سات دن تمہارے ساتھ رہتا ہوں اور پھر سات، سات دن تمہاری ساتھی خواتین (سوکنوں) کے ساتھ رہوں گا، ورنہ (دوسری صورت یہ ہے) میں تین دن تمہارے ساتھ رہتا ہوں اور پھر تمہاری باری کے دن تمہارے پاس آ جاؤں گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! (ابھی) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تین دن میرے ساتھ رہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3732]
پچھلی حدیث → (3675) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3677)