☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3512
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3512
حدیث نمبر: 3512 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنُ صَاعِدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ . ح وثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، قَالا: نَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، وَقَالَ أَبُو خُرَاسَانَ: إِنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا بِغَيْرِ إِذْنِهَا، فَفَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ حَبَّانَ عَنْ أَيُّوبَ. وَتَابَعَهُ أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرُهُ يُرْسِلُهُ، عَنِ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَالصَّحِيحُ مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک لڑکی کے والد نے اس کی شادی کر دی، اس لڑکی کو (یہ رشتہ) پسند نہیں تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لڑکی کو (نکاح برقرار رکھنے یا کالعدم کرنے) کا اختیار دیا۔ ابوخراسان نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ایک لڑکی نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس بات کا تذکرہ کیا کہ اس کے والد نے اس کی اجازت کے بغیر اس کی شادی کر دی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے عکرمہ کے حوالے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے عکرمہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور درست یہی ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3566]
پچھلی حدیث → (3511) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3513)