☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3472
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3472
حدیث نمبر: 3472 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَبُو عَامِرٍ ، عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، الْحَسَنِ ، مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ:" كَانَتْ لِي أُخْتٌ فَخُطِبَتْ إِلَيَّ فَكُنْتُ أَمْنَعُهَا النَّاسَ فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَخَطَبَهَا فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ، فَاضْطَجَعَهَا مَا شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَخَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقُلْتُ: مَنَعْتُهَا النَّاسَ وَزَوَّجْتُكَ إِيَّاهَا، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا طَلاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكْتَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَيَّ أَتَيْتَنِي تَخْطُبُهَا مَعَ الْخُطَّابِ إِنِّي لا أُزَوِّجُكُ أَبَدًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى، أَوْ قَالَ أنزلت وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232، فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ" ، الْمَعْنَى قَرِيبٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ایک بہن تھی۔ اس کے ساتھ شادی کے لیے کچھ لوگوں کے رشتے آئے، لیکن میں نے انہیں منع کر دیا۔ پھر میرا چچا زاد بھائی میرے پاس آیا۔ اس نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، تو میں نے لڑکی کی شادی اس کے ساتھ کر دی۔ جب تک اللہ کو منظور تھا، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ پھر اس شخص نے اس لڑکی کو طلاق دے دی، جس میں اسے رجوع کرنے کی گنجائش تھی، لیکن اس شخص نے رجوع نہیں کیا۔ یہاں تک کہ لڑکی کی عدت گزر گئی۔ اس کے بعد دوسرے لوگوں کے ساتھ اس نے بھی نکاح کا پیغام بھیجا۔ تو میں نے کہا: میں نے دوسرے لوگوں میں سے کسی کے ساتھ اس لڑکی کی شادی نہیں کی، اور تمہارے ساتھ اس کی شادی کر دی، لیکن تم نے اسے طلاق دے دی، جس میں رجوع کی گنجائش تھی، لیکن تم نے رجوع نہیں کیا۔ یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی۔ اب جب اس کے رشتے آ رہے ہیں، تو تم نے بھی رشتہ بھیج دیا۔ میں تمہارے ساتھ اس کی شادی کبھی نہیں کروں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں): ”جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ دوبارہ شادی کر لیں۔“ (سیدنا معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے اپنی قسم کا کفارہ دیا اور اس لڑکی کی شادی اس شخص کے ساتھ کر دی۔ اس روایت کا مفہوم (ایک دوسرے کے) قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3526]
پچھلی حدیث → (3471) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3473)