☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 3281
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 3281
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقِ بْنِ دِينَارٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، أَبِي جَمِيلَةَ ، عَلِيٍّ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقِ بْنِ دِينَارٍ بِمِصْرَ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ جَارِيَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَدَتْ مِنْ زِنًا، قَالَ:" فَأَمَرَنِي أَنْ أُقِيمَ عَلَيْهَا الْحَدَّ، قَالَ: فَإِذَا هِيَ لَمْ تَجِفَّ مِنْ دَمِهَا وَلَمْ تَطْهُرْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا لَمْ تَجِفَّ مِنْ دَمِهَا، قَالَ: فَإِذَا طَهُرَتْ فَأَقِمْ عَلَيْهَا الْحَدَّ وَقَالَ: أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ" ، تَابَعَهُ شُعْبَةُ، وَإِسْرَائِيلُ، وَشَرِيكٌ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ وَأَبُو وَكِيعٍ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک کنیز نے زنا کے نتیجے میں بچے کو جنم دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میں اس پر حد جاری کروں۔“ اس کنیز کی حالت یہ تھی کہ ابھی اس کا نفاس ختم نہیں ہوا تھا، اور وہ پاک نہیں ہوئی تھی، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ابھی اس کا نفاس ختم نہیں ہوا، اور یہ پاک نہیں ہوئی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب یہ پاک ہو جائے، تو اس پر حد جاری کرنا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے زیر ملکیت (غلاموں اور کنیزوں پر) حد قائم کرو۔“ شعبہ، اسرائیل، شریک، ابراہیم بن طہمان، اور ابووکیع نے عبدالاعلی کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں متابع کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3326]
الحديث السابق → (3280) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (3282)