☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 2970
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 2970
الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَائِشَةُ
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارِ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنِ امْرَأَتِهِ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَدَخَلَتْ مَعَهَا أُمُّ وَلَدِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ الأَنْصَارِيِّ وَامْرَأَةٌ أُخْرَى، فَقَالَتْ أُمُّ وَلَدِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ،" إِنِّي بِعْتُ غُلامًا مِنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ نَسِيئَةً، وَإِنِّي ابْتَعْتُهُ بِسِتِّمِائَةِ دِرْهَمٍ نَقْدًا، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : بِئْسَمَا اشْتَرَيْتِ وَبِئْسَمَا شَرَيْتِ، إِنَّ جِهَادَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ بَطَلَ، إِلا أَنْ يَتُوبَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شیخ ابواسحاق سبیعی اپنی اہلیہ کا بیان نقل کرتے ہیں: وہ خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ان کے ساتھ سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ کی ام ولد تھیں، اور ایک دوسری خاتون بھی تھیں، سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ کی ام ولد نے عرض کی: ”اے ام المؤمنین! میں نے ایک غلام سیدنا زید بن ارقم سے آٹھ سو درہم ادھار کے عوض میں خریدا، پھر میں نے چھ سو درہم نقد کے عوض میں اسے حاصل کر لیا۔“ تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”تم نے بہت برا سودا کیا ہے، ان کا (یعنی سیدنا زید بن ارقم کا) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کیا ہوا جہاد باطل ہو گیا ہے، یہاں تک کہ وہ توبہ کر لیں (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3003]
الحديث السابق → (2969) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (2971)