☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْعَارِيَّةِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← بَابُ الْعَارِيَّةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 56
Page 1 of 3
Hadith No.: 2915 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، صَالِحُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ بُكَيْرٍ الْعَبْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، نَا صَالِحُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ بُكَيْرٍ الْعَبْدِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اسْتَعَارَ مِنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ أَدْرَاعًا وَسِلاحًا فِي غَزْوَةِ حُنَيْنٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَعَارِيَةٌ مُؤَدَّاةٌ؟، قَالَ: عَارِيَةٌ مُؤَدَّاةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر صفوان بن امیہ سے کچھ زرہیں اور اسلحہ عارضی طور پر لیا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا یہ عارضی طور پر ہے، جسے واپس کر دیا جائے گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عارضی طور پر لیا ہے، جسے واپس کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2951]
Hadith No.: 2916 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى الْعَطَّارُ ، أَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، مُسْلِمٌ الْجُهَنِيُّ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى الْعَطَّارُ ، نَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، نَا مُسْلِمٌ الْجُهَنِيُّ ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: اسْتَعَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ سِلاحًا، فَقَالَ صَفْوَانُ:" أَمُؤَدَّاةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صفوان بن امیہ سے کچھ اسلحہ ادھار لیا، تو صفوان نے عرض کی: ”کیا یہ واپس کر دیا جائے گا، یا رسول اللہ؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2952]
Hadith No.: 2917 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ الأَعْرَجُ ، نَصْرُ بْنُ عَطَاءٍ الْوَاسِطِيُّ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، عَطَاءٍ ، صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ الأَعْرَجُ ، نَا نَصْرُ بْنُ عَطَاءٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَتَتْكَ رُسُلِي فَأَعْطِهِمْ كَذَا وَكَذَا، أُرَاهُ قَالَ: ثَلاثِينَ دِرْعًا، أَوْ قَالَ: ثَلاثِينَ بَعِيرًا، قُلْتُ: وَالْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
صفوان بن یعلی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب میرا قاصد تمہارے پاس آئے، تو انہیں یہ چیز دے دینا۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے تیس زرہوں اور تیس اونٹوں کا ذکر کیا تھا۔ سیدنا یعلی بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی: ”کیا یہ ادھار لے رہے ہیں، جسے واپس کر دیں گے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2953]
Hadith No.: 2918 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعَارِيَةٌ مَضْمُونَةٌ أَوْ عَارِيَةٌ مُؤَدَّاةٌ؟، قَالَ:" بَلْ مُؤَدَّاةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ بھی یہی روایت منقول ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا یہ عارضی طور پر لے رہے ہیں، جن کا تاوان ادا کیا جائے گا؟ یا یہ اس طرح عارضی طور پر لے رہے ہیں کہ انہیں واپس کر دیا جائے گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، نہیں، انہیں واپس کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2954]
Hadith No.: 2919 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" اسْتَعَارَ مِنْهُ يَوْمَ حُنَيْنٍ أَدْرَاعًا، فَقَالَ: أَغَصْبًا يَا مُحَمَّدُ؟، قَالَ: بَلْ عَارِيَةٌ مَضْمُونَةٌ؟، قَالَ: فَضَاعَ بَعْضُهَا فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضْمَنَهَا، فَقَالَ: أَنَا الْيَوْمَ فِي الإِسْلامِ أَرْغَبُ" .
Translation: محمد محی الدین .
امیہ بن صفوان اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر ان سے کچھ زرہیں ادھار مانگیں، تو انہوں نے عرض کی: ”اے محمد! کیا غصب کر رہے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ عارضی طور پر لے رہے ہیں، جن کا تاوان بھی ادا کیا جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ان میں سے کچھ زرہیں خراب ہو گئیں، تو نبی نے انہیں یہ پیش کش کی کہ وہ ان کا تاوان لیں، تو انہوں نے عرض کی کہ اب میں اسلام کی طرف راغب ہو چکا ہوں اور مجھے اس میں زیادہ دل چسپی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2955]
Hadith No.: 2920 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
ثنا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" اسْتَعَارَ مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَاعًا مِنْ حَدِيدٍ، فَقُلْتُ: مَضْمُونَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: مَضْمُونَةٌ، فَضَاعَ بَعْضُهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ شِئْتَ غَرِمْتُهَا، قَالَ: لا، أَلا إِنَّ فِي قَلْبِي مِنَ الإِسْلامِ غَيْرَ مَا كَانَ يَوْمَئِذٍ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
امیہ بن صفوان بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے لوہے کی کچھ زرہیں ادھار لیں، تو میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا یہ ضمانت والی ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ضمانت والی ہیں۔“ ان میں سے بعض ضائع ہو گئیں، تو نبی نے ان سے فرمایا: ”تم چاہو تو میں تمہیں اس کا تاوان دے دیتا ہوں۔“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں، اب میرے دل میں اسلام آ چکا ہے اور یہ دل ہر چیز سے زیادہ (سما چکا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2956]
Hadith No.: 2921 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جَرِيرٌ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَطَاءٍ ، أُنَاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أُنَاسٍ مِنْ آلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا صَفْوَانُ هَلْ عِنْدَكَ مِنْ سِلاحٍ؟"، قَالَ: عَارِيَةً أَمْ غَصْبًا؟ ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ.
Translation: محمد محی الدین .
عطاء نے عبداللہ بن صفوان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے صفوان! کیا تمہارے پاس کچھ اسلحہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”آپ یہ عارضی طور پر لے رہے ہیں یا غصب کریں گے؟“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2957]
Hadith No.: 2922 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو دَاوُدَ ، مُسَدَّدٌ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَطَاءٍ ، نَاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ نَاسٍ مِنْ آلِ صَفْوَانَ، قَالَ: اسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
عبدالعزیز نامی راوی نے عطاء کے حوالے سے سیدنا صفوان کی آل سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عارضی طور پر (کچھ اسلحہ) لیا۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2958]
Hadith No.: 2923 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَابْنُ الْعَلاءِ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، الْمُعْتَمِرُ ، الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، أَبِي عَامِرٍ الأَوْصَابِيِّ ، أَبِي أُمَامَةَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَابْنُ الْعَلاءِ ، قَالُوا: نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا الْمُعْتَمِرُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الأَوْصَابِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ، وَالْمِنْحَةُ أَوِ الْمَنِيحَةُ مُؤَدَّاةٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: فَعُهِدَ رَسُولُ اللَّهِ؟، قَالَ: عَهْدُ اللَّهِ أَحَقُّ مَا أَدَّى" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عارضی طور پر لی ہوئی چیز واپس کی جائے گی اور عطیے کے طور پر (عارضی استعمال کے لیے) ملنے والی چیز واپس کی جائے گی۔“ تو ایک شخص نے کہا: ”کیا یہ اللہ کے رسول کا فیصلہ ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اللہ کا فیصلہ ہے، جو اس بات کا حق دار ہے کہ اسے پورا کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2959]
Hadith No.: 2924 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، وَآخَرُونَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلانِيِّ ، أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ" فِي خُطْبَتِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، فَلا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ، وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى، مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، لا تُنْفِقُ الْمَرْأَةُ شَيْئًا مِنْ بَيْتِهَا إِلا بِإِذْنِ زَوْجِهَا، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلا الطَّعَامُ؟، قَالَ: ذَاكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا، ثُمَّ قَالَ: الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ، وَالْمِنْحَةُ مَرْدُودَةٌ، وَالدَّيْنُ مَقْضِيٌّ، وَالزَّعِيمُ غَارِمٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے خطبے کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ نے ہر حق دار کا حق مقرر کیا ہے، اس لیے وارث کے لیے وصیت نہیں کی جا سکتی، بچہ صاحب فراش کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی اور ان لوگوں کا حساب اللہ کے ذمے ہو گا، جو شخص اپنے حقیقی باپ کے علاوہ یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، تو اس شخص پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور تمام انسانوں کی طرف سے قیامت کے دن تک لعنت ہوتی رہے گی، عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں سے کچھ خرچ نہ کرے۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! اناج بھی نہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہمارا سب سے اہم مال ہے۔“ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”عارضی طور پر استعمال کے لیے کی جانے والی چیز واپس کی جائے گی اور عطیے کے طور پر (عارضی استعمال کے لیے جو چیز دی گئی ہو) وہ بھی واپس کی جائے گی، فرض ادا کیا جائے گا اور نگران شخص تاوان ادا کرنے کا پابند ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2960]
Hadith No.: 2925 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيِّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا ضَمَانَ عَلَى مُؤْتَمَنٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کے پاس امانت رکھوائی گئی ہو، اس پر تاوان لازم نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2961]
Hadith No.: 2926 Sunan Daraqutni
أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عُبَيْدَةَ بْنِ حَسَّانَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْمُسْتَعِيرِ غَيْرِ الْمُغِلِّ ضَمَانٌ، وَلا عَلَى الْمُسْتَوْدِعِ غَيْرِ الْمُغِلِّ ضَمَانٌ" ، عَمْرٌو، وَعُبَيْدَةُ، ضَعِيفَانِ، وَإِنَّمَا يُرْوَى عَنْ شُرَيْحٍ الْقَاضِي، غَيْرُ مَرْفُوعٍ.
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عارضی طور پر استعمال کے لیے لینے والا شخص تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا، البتہ اگر کوئی شخص دھوکے کے ساتھ اس کا استعمال کرے (تو اس پر تاوان کی ادائیگی لازم ہو گی)، اسی طرح جس شخص کے پاس ودیعت کے طور پر کوئی چیز رکھوائی گئی ہو، وہ بھی تاوان ادا کرنے کا پابند ہو گا، لیکن اگر وہ دھوکہ دیتا ہے (تو اس پر بھی تاوان کی ادائیگی لازم ہو گی)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2961M1]
Hadith No.: 2927 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَبِي ، ابْنُ جَابِرٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، نَا ابْنُ جَابِرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ تَفْسِيرِ:" الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ، قَالَ: أَسْلَمَ قَوْمٌ وَفِي أَيْدِيهِمْ عَوَارِي مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالُوا: قَدْ أَحْرَزَ لَنَا الإِسْلامُ مَا بِأَيْدِينَا مِنْ عَوَارِي الْمُشْرِكِينَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: الإِسْلامُ لا يُحْرِزُ لَكُمْ مَا لَيْسَ لَكُمُ، الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ"، فَأَدَّى الْقَوْمُ مَا بِأَيْدِيهِمْ مِنْ تِلْكَ الْعَوَارِي ، هَذَا مُرْسَلٌ وَلا تَقُومُ بِهِ حَجَّةٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح نے روایت کے یہ الفاظ (عارضی طور پر لی گئی چیز واپس کی جائے گی) کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ہے کہ ایک قبیلے کے لوگوں نے اسلام قبول کیا، ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں تھیں، جو مشرکین سے انہوں نے عارضی استعمال کے لیے لی تھیں، ان لوگوں نے یہ کہا: اسلام قبول کرنے کی وجہ سے مشرکین کی یہ اشیاء، جو ہمارے پاس ہیں یا ہمارے پاس آ گئی ہیں، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسلام تمہیں ایسی کسی چیز پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جو تمہاری ملکیت نہ ہو، عارضی استعمال کے لیے لی گئی چیز واپس کی جائے گی۔“ تو پھر ان لوگوں نے (مشرکین کی) وہ چیزیں انہیں واپس کر دیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2961M2]
Hadith No.: 2928 Sunan Daraqutni
ثنا ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا رَوْحٌ، نَا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّ شُرَيْحًا، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْمُسْتَعِيرِ غَيْرِ الْمُغِلِّ، وَلا عَلَى الْمُسْتَوْدِعِ غَيْرِ الْمُغِلِّ ضَمَانٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
قاضی شریح بیان کرتے ہیں کہ جس شخص نے عاریت کے طور پر چیز لی ہو اور جس شخص کے پاس ودیعت کے طور پر چیز رکھوائی گئی ہو، اس پر تاوان کی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، البتہ اگر وہ دھوکے دینے والے ہوں (تو حکم مختلف ہو گا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2961M3]
Hadith No.: 2929 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، رِبْعِيُّ بْنُ عُلَيَّةَ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا رِبْعِيُّ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: جَاءَ بِي أَبِي يَحْمِلُنِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اشْهَدْ أَنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ مِنْ مَالِي كَذَا وَكَذَا، قَالَ: أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَ مثل الَّذِي نَحَلْتَ النُّعْمَانَ؟، قَالَ: لا، قَالَ: فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي، أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا لَكَ فِي الْبِرِّ سَوَاءً؟، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَلا إِذَنْ، وَقَالَ الْمَحَامِلِيُّ: أَكُلَّ بَنِيكَ نَحَلْتَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے اٹھا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لائے اور بولے: ”آپ اس بات پر گواہ بن جائیں کہ میں نے اپنے مال میں سے اتنا مال نعمان کو دے دیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو عطیے کے طور پر اتنی ہی ادائیگی کی ہے، جتنی تم نے نعمان کو دی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم میری بجائے کسی اور کو گواہ بنا لو، کیا تمہیں یہ بات اچھی نہیں لگے گی کہ وہ سب (یعنی تمہاری اولاد) تمہارے ساتھ ایک جیسا اچھا سلوک کرے؟“ تو انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم ایسا نہ کرو۔“ محامل کہتے ہیں: (روایت میں یہ الفاظ ہیں) ”کیا تم نے اپنے سب بیٹوں کو اسی طرح عطیہ دیا ہے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2961M4]
Hadith No.: 2930 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لأَبِيهِ: " لا تُشْهِدْنِي عَلَى جَوْرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے والد سے یہ فرمایا تھا: ”تم زیادتی کے بارے میں مجھے گواہ نہ بناؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2962]
Hadith No.: 2931 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أَبِي ، وَرْقَاءُ ، جَابِرٍ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانِ
ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، نَا أَبِي ، نَا وَرْقَاءُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، أَنَّ أُمَّهُ أَرَادَتْ أَبَاهُ بَشِيرًا عَلَى أَنْ يُعْطِيَ النُّعْمَانَ ابْنَهُ حَائِطًا مِنْ نَخْلٍ فَفَعَلَ، فَقَالَ: مَنْ أُشْهِدُ لَكِ؟، فَقَالَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَكَ وَلَدٌ غَيْرُهُ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَعْطَيْتَهُمْ كَمَا أَعْطَيْتَهُ؟، قَالَ: لا، قَالَ: لَيْسَ مِثْلِي يَشْهَدُ عَلَى هَذَا، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُحِبُّ أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلادِكُمْ، كَمَا يُحِبُّ أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ أَنْفُسِكُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی والدہ نے ان کے والد سیدنا بشیر سے کہا کہ وہ اپنے صاحب زادے نعمان کو کھجوروں کا ایک باغ دے دیں، تو سیدنا بشیر نے ایسا کر لیا، پھر انہوں نے دریافت کیا کہ میں اس بارے میں کسے گواہ بناؤں؟ تو اس خاتون نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو، تو سیدنا نعمان کے والد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری اس کے علاوہ اور اولاد بھی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے جس طرح سے اسے دیا ہے، اسی طرح باقی سب کو بھی دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے جیسا شخص اس طرح کی چیز کا گواہ نہیں بن سکتا، اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے بارے میں انصاف سے کام لو، جس طرح وہ اس بات کو بھی پسند کرتا ہے کہ تم لوگ آپس میں انصاف سے کام لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2963]
Hadith No.: 2932 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، وَحُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا سُفْيَانُ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، وَحُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ ، يَقُولُ:" نَحَلَنِي أَبِي غُلامًا فَأَمَرَتْنِي أُمِّي أَنْ أَذْهَبَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأُشْهِدَهُ عَلَى ذَلِكَ، فَقَالَ: أَكُلَّ وَلَدِكَ أَعْطَيْتَهُ؟، قَالَ: لا، قَالَ: فَارْدُدْهُ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے عطیے کے طور پر غلام دیا، تو میری والدہ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اس کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جاؤں، تاکہ میں آپ کو اس بات پر گواہ بنا لوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (میرے والد سے) دریافت کیا: ”کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح عطیہ دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اسے تم واپس لے لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2964]
Hadith No.: 2933 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، سُفْيَانُ
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا سُفْيَانُ بِهَذَا مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2965]
Hadith No.: 2934 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَلِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ دَعَاهُ رَجُلٌ فَأَشْهَدَهُ عَلَى وَصِيَّةٍ فَإِذَا هُوَ قَدْ آثَرَ بَعْضَ وَلَدِهِ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْهَدَ عَلَى جَوْرٍ، وَقَالَ: مَنْ شَهِدَ عَلَى جَوْرٍ فَهُوَ شَاهِدُ زُورٍ، ثُمَّ أَسْرَعَ الْمَشْيَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک شخص نے انہیں بلایا اور اپنی وصیت کے بارے میں انہیں گواہ بنانا چاہا، تو اس نے وصیت میں اپنی بعض اولاد کو دوسری اولاد پر ترجیح دی تھی، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم کسی زیادتی کے کام میں گواہ بنیں، آپ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی زیادتی کے کام پر گواہ بنتا ہے، وہ جھوٹے گواہ کی مانند ہوتا ہے۔“ پھر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما تیزی سے چلتے ہوئے تشریف لے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2966]