يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، أَبِي ، وَرْقَاءُ ، جَابِرٍ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانِ
ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، نَا أَبِي ، نَا وَرْقَاءُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، أَنَّ أُمَّهُ أَرَادَتْ أَبَاهُ بَشِيرًا عَلَى أَنْ يُعْطِيَ النُّعْمَانَ ابْنَهُ حَائِطًا مِنْ نَخْلٍ فَفَعَلَ، فَقَالَ: مَنْ أُشْهِدُ لَكِ؟، فَقَالَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَكَ وَلَدٌ غَيْرُهُ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَعْطَيْتَهُمْ كَمَا أَعْطَيْتَهُ؟، قَالَ: لا، قَالَ: لَيْسَ مِثْلِي يَشْهَدُ عَلَى هَذَا، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُحِبُّ أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلادِكُمْ، كَمَا يُحِبُّ أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ أَنْفُسِكُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی والدہ نے ان کے والد سیدنا بشیر سے کہا کہ وہ اپنے صاحب زادے نعمان کو کھجوروں کا ایک باغ دے دیں، تو سیدنا بشیر نے ایسا کر لیا، پھر انہوں نے دریافت کیا کہ میں اس بارے میں کسے گواہ بناؤں؟ تو اس خاتون نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو، تو سیدنا نعمان کے والد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری اس کے علاوہ اور اولاد بھی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے جس طرح سے اسے دیا ہے، اسی طرح باقی سب کو بھی دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے جیسا شخص اس طرح کی چیز کا گواہ نہیں بن سکتا، اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے بارے میں انصاف سے کام لو، جس طرح وہ اس بات کو بھی پسند کرتا ہے کہ تم لوگ آپس میں انصاف سے کام لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2963]