☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 242
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 242
أَبِي قَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، أَبُو سَعِيدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَبِي رَافِعٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
قُرِئَ عَلَى أَبِي قَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، نا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ:" أَمَعَكَ مَاءٌ؟ قَالَ: لا، قَالَ: أَمَعَكَ نَبِيذٌ؟ أَحْسَبُهُ، قَالَ: نَعَمْ، فَتَوَضَّأَ بِهِ" . لا يُثْبَتُ مِنْ وَجْهَيْنِ وَنُكْتَةً ذَكَرْتُهَا فِيهِ.
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابوعبیدہ سے دریافت کیا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جنات سے ملاقات کی رات موجود تھے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں!“ ایک اور روایت میں یہ بات منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ تو انہوں نے عرض کی: ”نہیں!“ آپ نے پھر دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس نبیذ ہے؟“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس نبیذ کے ذریعے وضو کر لیا۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یہ روایت دو حوالوں سے ثابت نہیں ہے، اس کو میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 247]
← Previous Hadith (241) Back to Bab Next Hadith → (243)