☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 230
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 230
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَبُو الْقَاسِمِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ ، الأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا أَبُو الْقَاسِمِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" . قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: يَعْنِي الَّذِي لا يُسْكِرُ، كَذَا قَالَ، وَوَهِمَ فِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ فِي مَوْضِعَيْنِ: فِي ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَفِي ذِكْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْمُسَيِّبِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص پانی نہ پائے اس کے لیے نبیذ وضو کا ذریعہ ہے۔“ امام ابومحمد بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ نبیذ ہے جو نشہ آور نہ ہو۔ امام نے یہ بات بھی بیان کی ہے: اس روایت میں مسیب نامی راوی کو وہم ہوا ہے اور یہ وہم دو جگہ پر ہے، ایک یہ کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت میں مسیب کے حوالے سے کچھ الفاظ میں اختلاف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 234]
پچھلی حدیث → (229) باب پر واپس ← اگلی حدیث (231)