☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2013
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2013
حدیث نمبر: 2013 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ هَذَا السَّخْلِ بِكَبَائِسَ، قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي الشِّيصَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَاءَ بِهَذَا؟"، وَكَانَ لا يَجِيءُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ إِلا نُسِبَ إِلَى الَّذِي جَاءَ بِهِ، فنزلت: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267، قَالَ:" وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ أَنْ يُؤْخَذَا فِي الصَّدَقَةِ" . قَالَ الزُّهْرِيُّ: لَوْنَيْنِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ، وَقَالَ يُوسُفُ: إِلا نَسَبُوهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں حکم دیا، تو ایک شخص کچی کھجوریں لے آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ کون لے کر آیا ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں) جو شخص جو بھی چیز لے کر آتا تھا، وہ چیز اسی شخص کی طرف منسوب کی جاتی تھی جو اسے لے کر آتا تھا۔ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ زکوٰۃ میں جعرور اور لون المحبیق کو وصول کیا جائے۔ امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ مدینہ منورہ کی دو مخصوص قسم کی کھجوریں ہیں۔ روایت میں یوسف رحمہ اللہ نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2038]
پچھلی حدیث → (2012) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2014)