☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1975
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1975
حدیث نمبر: 1975 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّبِيرَةُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّبِيرَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي وَجْهِهِ خُمُوشٌ أَوْ خُدُوشٌ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْغِنَى؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ" . ابْنُ أَسْلَمَ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود لوگوں سے مانگتا ہے، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے چہرے پر داغ ہو گا (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا۔“ ابن اسلم نامی راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2000]
پچھلی حدیث → (1974) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1976)