☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 1938
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 1938
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، سَعِيدٌ ، أَبِي مَعْشَرٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ امْرَأَةَ ابْنِ مَسْعُودٍ سَأَلَتْهُ عَنْ طَوْقٍ لَهَا فِيهِ عِشْرُونَ مِثْقَالا مِنَ الذَّهَبِ، فَقَالَتْ: أُزَكِّيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: كَمْ؟ قَالَ: خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، قَالَتْ: أُعْطِيَهَا فُلانًا؟ ابْنُ أَخٍ لَهَا يَتِيمٌ فِي حِجْرِهَا، قَالَ: نَعَمْ، إِنْ شِئْتِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے اپنے ایک ہار کے بارے میں دریافت کیا، جو بیس مثقال کا تھا اور سونے سے بنا ہوا تھا، اس خاتون نے دریافت کیا: ”کیا میں اس کی زکوٰۃ ادا کروں گی؟“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ اس خاتون نے دریافت کیا: ”کتنی؟“ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”پانچ درہم۔“ اس خاتون نے دریافت کیا: ”کیا میں یہ فلاں شخص کو ادا کر دوں؟“ اس خاتون نے اپنے بھتیجے کے بارے میں دریافت کیا، جو یتیم تھا اور اس خاتون کے زیر پرورش تھا، تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو ایسا کر سکتی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1963]
الحديث السابق → (1937) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1939)