☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1725
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1725
حدیث نمبر: 1725 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ ، حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَصَلَّى بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بَيْنَ الْبَابِ وَالْحَجَرِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذِهِ الْقِبْلَةُ"، ثُمَّ دَخَلَ مَرَّةً أُخْرَى فَقَامَ فِيهِ يَدْعُو، ثُمَّ خَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کیں، پھر آپ باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان دو رکعت ادا کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبلہ ہے۔“ اس کے بعد آپ دوسری مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے اندر کھڑے ہو کر دعا مانگی اور باہر تشریف لے آئے (اس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1749]
پچھلی حدیث → (1724) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1726)