☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← عیدین کا بیان← بَابُ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1723 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، خَالِدٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَبِلالٌ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثنا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ، ثُمَّ خَرَجَ وَبِلالٌ خَلْفَهُ، فَقُلْتُ لِبِلالٍ: هَلْ صَلَّى؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَخَلَ فَسَأَلْتُ بِلالا: هَلْ صَلَّى؟ قَالَ: نَعَمْ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، اسْتَقْبَلَ الْجَزَعَةَ وَجَعَلَ السَّارِيَةَ الثَّانِيَةَ عَنْ يَمِينِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے تھے، میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (خانہ کعبہ کے اندر) نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پھر خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، میں نے پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعت ادا کی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے درخت کے تنے کی طرف رخ کیا تھا اور دوسرے ستون کو اپنے دائیں طرف رکھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1747]
Hadith No.: 1724 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، زُهَيْرٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عُمَرَ ، بِلالٌ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثنا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلالٌ ، قَالَ: فَسَأَلْنَا بِلالا، فَأَخْبَرَنَا" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الأُسْطُوَانَتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے ہمیں بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1748]
Hadith No.: 1725 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ ، حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَصَلَّى بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بَيْنَ الْبَابِ وَالْحَجَرِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذِهِ الْقِبْلَةُ"، ثُمَّ دَخَلَ مَرَّةً أُخْرَى فَقَامَ فِيهِ يَدْعُو، ثُمَّ خَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کیں، پھر آپ باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان دو رکعت ادا کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبلہ ہے۔“ اس کے بعد آپ دوسری مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے اندر کھڑے ہو کر دعا مانگی اور باہر تشریف لے آئے (اس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1749]