عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، خَالِدٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَبِلالٌ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثنا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ، ثُمَّ خَرَجَ وَبِلالٌ خَلْفَهُ، فَقُلْتُ لِبِلالٍ: هَلْ صَلَّى؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَخَلَ فَسَأَلْتُ بِلالا: هَلْ صَلَّى؟ قَالَ: نَعَمْ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، اسْتَقْبَلَ الْجَزَعَةَ وَجَعَلَ السَّارِيَةَ الثَّانِيَةَ عَنْ يَمِينِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے تھے، میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (خانہ کعبہ کے اندر) نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پھر خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، میں نے پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعت ادا کی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے درخت کے تنے کی طرف رخ کیا تھا اور دوسرے ستون کو اپنے دائیں طرف رکھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1747]