☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 160
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 160
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْجَمَّالُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عِرَاكٌ ، عَائِشَةُ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْجَمَّالُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، قَالَ: كَانُوا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَقَالَ: مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ مُذْ كُنْتُ رَجُلا. وَعِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَهُ، فَقَالَ عِرَاكٌ : قَالَتْ عَائِشَةُ :" بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ قَوْمًا يَكْرَهُونَهُ فَأَمَرَ بِمَقْعَدَتِهِ فَحُوِّلَتْ إِلَى الْقِبْلَةِ" ، وَهَذَا مِثْلُهُ. تَابَعَهُ يَحْيَى بْنُ مَطَرٍ، عَنْ خَالِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
خالد جزء بیان کرتے ہیں: وہ لوگ عمر بن عبدالعزیز کے پاس موجود تھے، انہوں نے یہ فرمایا: ”میں جب سے جوان ہوا ہوں، میں نے کبھی بھی قبلہ کی طرف رخ کر کے پاخانہ نہیں کیا۔“ عراک بن مالک ان کے پاس موجود تھے، عراک نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کا پتہ چلا کہ کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے بیت الخلا کے بارے میں یہ حکم دیا، تو اس بیت الخلا کا رخ قبلہ کی طرف کر دیا گیا۔ اسی کی مانند ایک اور روایت منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 164]
پچھلی حدیث → (159) باب پر واپس ← اگلی حدیث (161)