مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قُدَامَةُ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ التَّمِيمِيِّ ، أَبِي عَلْقَمَةَ ، يَسَارٍ ، ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أنا قُدَامَةُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَآنِي ابْنُ عُمَرَ أُصَلِّي بَعْدَ الْفَجْرِ فَحَصَبَنِي، وَقَالَ: يَا يَسَارُ، كَمْ صَلَّيْتَ؟ قُلْتُ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّي هَذِهِ الصَّلاةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْنَا تَغَيُّظًا شَدِيدًا، ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ أَنْ لا صَلاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ إِلا سَجْدَتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
یسار بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے صبح صادق ہو جانے کے بعد (نفل) نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو مجھے کنکریاں مارتے ہوئے فرمایا: ”اے یسار! تم نے کتنی رکعت ادا کی ہیں؟“ میں نے جواب دیا: مجھے یاد نہیں ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں سمجھ بھی نہیں ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو ہم یہ نماز (یعنی اس وقت میں نوافل) ادا کر رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ارشاد فرمایا: تمام موجود لوگ غیر موجود افراد تک یہ بات پہنچا دیں: صبح صادق ہو جانے کے بعد (نوافل میں) صرف دو رکعت (سنت) ادا کی جا سکتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1549]