☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1225
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1225
حدیث نمبر: 1225 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، قَتَادَةَ ، زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" مَنْ ذَا الَّذِي يُخَالِجُنِي سُورَتَهُمْ"، فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . وَلَمْ يَقُلْ هَكَذَا غَيْرُ حَجَّاجٍ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ قَتَادَةَ، مِنْهُمْ: شُعْبَةُ، وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا، فَلَمْ يَذْكُرُوا أَنَّهُ نَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ، وَحَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قراءت کرنا شروع کر دی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: ”تم میں سے کون شخص میری سورت (تلاوت) کے بارے میں رکاوٹ ڈال رہا تھا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔ روایت کے یہ الفاظ حجاج نامی راوی نے نقل کیے ہیں۔ قتادہ کے دیگر شاگردوں یعنی شعبہ، سعید، اور دیگر حضرات نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔“ حجاج نامی راوی مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1240]
پچھلی حدیث → (1224) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1226)