بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 733 — باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔
کتب صحیح مسلم حیض کے احکام و مسائل باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔ حدیث 733
قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، أَبِي الشَّعْثَاءِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، مَيْمُونَةُ
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ ، " أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سفیان نے عمرو سے، انہوں نے ابوشعثاء سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: مجھے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ وہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک (ہی) برتن سے غسل کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 733]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (732) باب پر واپس اگلی حدیث (734) →