بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 734 — باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔
کتب صحیح مسلم حیض کے احکام و مسائل باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔ حدیث 734
إِسْحَاق ، ابْنُ حَاتِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَبَا الشَّعْثَاءِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ إِسْحَاق : أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَكْبَرُ عِلْمِي، وَالَّذِي يَخْطِرُ عَلَى بَالِي، أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِي، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍأَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن جریج نے عمرو بن دینار سے روایت کی، کہا: مجھے جتنا زیادہ (سے زیادہ) علم ہے اور جو میرے ذہن میں آتا ہے اس کے مطابق مجھے ابوشعثاء نے خبر دی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میمونہ رضی اللہ عنہا کے بچے ہوئے پانی سے نہاتے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 734]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (733) باب پر واپس اگلی حدیث (735) →