يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، مُعَاذَةَ ، عَائِشَةَ
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ، بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَاحِدٍ، فَيُبَادِرُنِي حَتَّى أَقُولَ: دَعْ لِي، دَعْ لِي، قَالَتْ: وَهُمَا جُنُبَانِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
(حضرت عائشہ کی شاگرد) معاذہ بنت عبداللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک برتن سے، جو میرے اور آپ کے درمیان ہوتا، غسل کرتے۔ آپ میری نسبت جلد پانی لیتے حتیٰ کہ میں کہتی: میرے لیے چھوڑیے، میرے لیے چھوڑیے۔ وہ (معاذہ) کہتی ہیں کہ وہ دونوں جنبی ہوتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 732]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة