بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 731 — باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔
کتب صحیح مسلم حیض کے احکام و مسائل باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔ حدیث 731
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ مِنَ الْجَنَابَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قاسم بن محمد (بن ابی بکر) نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، فرمایا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک برتن سے غسل جنابت کرتے اور ہمارے ہاتھ باری باری اس میں جاتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 731]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (730) باب پر واپس اگلی حدیث (732) →