بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 730 — باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔
کتب صحیح مسلم حیض کے احکام و مسائل باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔ حدیث 730
مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، شَبَابَةُ ، لَيْثٌ ، يَزِيدَ ، عِرَاكٍ ، حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَائِشَةَ
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عِرَاكٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَكَانَتْ تَحْتَ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا " أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ، يَسَعُ ثَلَاثَةَ أَمْدَادٍ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابی بکر سے (جو منذر بن زبیر کی اہلیہ تھیں) روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ وہ (خود) اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک برتن میں غسل کرتے جس میں تین مد (مد ایک صاع کا چوتھا حصہ ہوتا ہے) یا اس کے قریب پانی آتا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 730]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (729) باب پر واپس اگلی حدیث (731) →